مصنوعی ذہانت سے تیار ڈیم، تصویر سوشل میڈیا
چین اپنی تکنیک اور سائنسی ایجادات کی وجہ سے پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ایک بار پھر چین نے کچھ ایسا کیا ہے جس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ اس ملک نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشیل انٹلیجنس (اے آئی) کی مدد سے دنیا کا سب سے اونچا ڈیم (بند) تیار کر لیا ہے۔ اس ڈیم کو تیار کرنے کے لیے چین نے مصنوعی ذہانت کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ٹوئن تکنیک کا بھی استعمال کیا ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق چین کے شنزیانگ علاقہ میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹوئن تکنیک کی مدد سے جو ڈیم تیار کیا گیا ہے، اسے ڈاشکسیا نام دیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے روز، یعنی 20 ستمبر سے اس ڈیم نے پانی جمع کرنا شروع بھی کر دیا ہے۔ یہ ڈیم شنزیانگ کے اکسو علاقہ مین کمارک ندی کے درمیان اور نشیبی علاقہ میں واقع ہے۔ سرکاری ملکیت والی چائنا انرجی انجینئرنگ کارپوریشن کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا یہ ڈیم دنیا کا سب سے اونچا کنکریٹ-فیس راک فل ڈیم ہے۔ اس کی اونچائی 247 میٹر (810 فیٹ) ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ تقریباً 80 منزلہ عمارت کے برابر ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اس طرح کے ڈیم میں سخت چٹان یا بجری کا ایک بڑا حصہ ہوتا ہے، جسے پانی روکنے کے لیے بنایا جاتا ہے۔ اس کے اوپری سرے پر کنکریٹ کی سلیب لگائی جاتی ہے۔ گزشتہ کچھ دہائیوں میں یہ ڈیم کا پسندیدہ ڈیزائن بن چکا ہے، کیونکہ اسے محفوظ، کم خرچ والا اور اونچے ڈھانچوں کے لیے خاص تصور کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
بہرحال، ’سعودی چائنا مارننگ پوسٹ‘ میں شائع خبر کے مطابق ڈاشکسیا پروجیکٹ دنیا کا اپنی طرح کا پہلا ڈیم ہے، جسے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے بنایا گیا ہے۔ اس ڈیم کو چلانے کے لیے لوگوں کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ اس میں ایسے سسٹم لگائے گئے ہیں جس کو آپریٹ کرنے کے لیے انسانوں کی ضرورت نہیں ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اس پروجیکٹ میں زلزلہ اور ارضیاتی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ڈیجیٹل ٹوئن، مصنوعی ذہانت اور بلاک چین تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ یہ ڈیم ابھی پوری طرح تیار نہیں ہوا ہے۔ آئندہ سال جب یہ ڈیم مکمل ہو جائے گا تو اس کی اسٹوریج صلاحیت 1.17 بلین کیوبک میٹر ہوگی، جو اکسو ندی بیسن اور تارِم ندی بیسن میں 533000 ہیکٹیئر سے زیادہ زرعی اراضی کو پانی فراہم کرے گا۔ اس ڈیم سے سیلاب پر قابو کے لیے ترکیبوں میں بھی مدد ملنے اور سنگین سیلاب کے واقعات میں کمی آنے کی بھی امید ہے۔ 7 لاکھ 50 ہزار کلو واٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ، یہ ہر سال تقریباً 1.9 بلین کلو واٹ گھنٹہ بجلی بھی پیدا کرے گا۔ اندازہ ہے کہ یہ توانائی تقریباً 1.80 لاکھ امریکی گھروں کو ایک سال تک بجلی دینے کے لیے کافی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined