وینزویلا پر امریکی حملہ کے بعد عالمی سطح پر حالات دن بہ دن کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ کئی ممالک امریکہ کے خلاف کھل کر بول رہی ہیں۔ ایسے ماحول میں امریکہ نے 8 جنوری کو اپنے شہریوں کے لیے آفیشیل ٹریول ایڈوائزری، یعنی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو دنیا کے 21 ممالک کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان ممالک میں روس، یوکرین، لیبیا، برکینا فاسو جیسے ممالک شامل ہیں۔
Published: undefined
امریکہ کے خارجہ کونسلر امور کے محکمہ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں یہ ٹریول ایڈوائزری جاری کی۔ اس پوسٹ میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہم امریکی شہریوں کے لیے لیول-1 سے لیول-4 کے ساتھ ٹریول ایڈوائزری جاری کر رہے ہیں۔ اس میں لیول-4 کا مطلب ہے کہ وہاں سفر نہ کریں۔ پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’ہم مقامی حالات اور ان ممالک میں موجود امریکی شہریوں تک مدد پہنچانے میں اپنی محدود صلاحیت کو توجہ میں رکھتے ہوئے لیول-4 ظاہر کرتے ہیں۔ یہ مقامات خطرناک ہیں۔ وہاں کسی بھی وجہ سے سفر نہ کریں۔
Published: undefined
جن 21 ممالک کا سفر کرنے سے امریکہ نے اپنے شہریوں کو منع کیا ہے، وہ ممالک افغانستان، بیلاروس، برکینا فاسو، برما، سنٹرل افریقن ریپبلک، ہیتی، ایران، عراق، لبنان، لیبیا، مالی، نائیجر، شمالی کوریا، روس، صومالیہ، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام، یوکرین، وینزویلا اور یمن ہیں۔ یعنی یہ 21 ممالک ’لیول-4‘ میں ڈالے گئے ہیں، جہاں کسی بھی حال میں سفر نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ٹرمپ حکومت کی طرف سے یہ قدم روس کی جانب سے نیوکلیئر دھمکی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ دراصل امریکی فوج نے بحر اوقیانوس میں ایک روسی جھنڈا والے ٹینکر مرینیرا کو ضبط کر لیا ہے، جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تصادم والے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ روس نے امریکہ کی اس کارروائی کو ’سمندری ڈکیتی‘ قرار دیا ہے۔ روسی صدر ولادمیر پوتن کی پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ اور ملک میں دفاعی معاملوں پر بنی اسٹیٹ کمیٹی کے نائب سربراہ ایلیکسی جوراولیو نے تو امریکہ کو نیوکلیئر اسلحہ استعمال کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined