
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق روحانی نے بدھ کو کہا’’ایران کے عوام کبھی بھی امریکی حکومت کی سازش اور دباؤ کے سامنے خود سپردگی نہیں کریں گے‘‘۔
روحانی گزشتہ سال اسی وعدے پر صدر منتخب ہوئے تھے کہ دنیا کے اہم ممالک کے ساتھ ہوئے ایران جوہری معاہدے کے دم پر ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔ايران جوہری معاہدے کے بعد امریکہ نے ایران پر لگائی گئی کچھ پابنديوں کو ہٹا دیا تھا۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےا يران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے فیصلے کے بعد معاہدے کی اہمیت کم ہوئی ہے۔ معاہدے کے دیگر دستخط کنندہ ممالک - روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی اس معاہدے کو بچانے کے لئے سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔