دیگر ممالک

تھائی لینڈ نےآٹھ سرحدی اضلاع میں مارشل لاء لگا یا، چین کی ثالثی کی تجویز مسترد کی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ان دنوں کشیدگی کی صورتحال ہے۔ دریں اثنا تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کی سرحد سے ملحقہ آٹھ  اضلاع میں مارشل لاء کا اعلان کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر ان دنوں کشیدگی کی صورتحال ہے۔ دونوں ممالک نے سرحد کے آس پاس کے علاقوں میں اپنی فوجیں تعینات کر دی ہیں۔ دریں اثنا، جمعہ  یعنی 25 جولائی کو دونوں ممالک کے درمیان شدید گولہ باری ہوئی، جس کے پیش نظر تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کی سرحد سے ملحقہ آٹھ  اضلاع میں مارشل لاء کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

کمانڈر اپیچارٹ سپراسرٹ، جو چنتابوری اور ترات صوبوں میں فوج کی کمان کر رہے ہیں، نے ایک بیان میں کہا، 'اب چنتابوری کے سات اضلاع اور ترات کے ایک ضلع میں مارشل لا نافذ ہے۔' فوجی سرحدی کمانڈر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ اب کمبوڈیا کی جانب سے ہتھیار اور طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع کے حل کے لیے کسی تیسرے فریق کی ثالثی کے بجائے دو طرفہ مذاکرات کے حق میں ہے۔ غور طلب ہے کہ چین نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا بیان دیا تھا۔

Published: undefined

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کی کونسل جمعے کو ایک ہنگامی اجلاس بلا سکتی ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانا ہو گا تاہم تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمبوڈیا کی جانب سے جارحانہ اقدامات روکے جانے  تک جنگ بندی کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہو گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • راہل گاندھی نے گجرات میں ’گمبھیرا پل حادثہ‘ میں ہلاک افراد کے کنبوں سے کی ملاقات، متاثرین نے کیا اظہارِ درد

  • ,
  • بیسک اسکولوں کے انضمام کی مخالفت میں سماجوادی پارٹی نے شروع کی ’پی ڈی اے پاٹھ شالا‘