محمد یونس/شیخ حسینہ (فائل)، تصویر سوشل میڈیا
بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کے درمیان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونس نے دہشت گردوں کی مدد سے بنگلہ دیش کے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس میں کئی ایسی تنظیمیں ہیں جن پر عالمی پابندی لگی ہے۔ شیخ حسینہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ یونس امریکہ کے اشارے پر ملک کو فروخت کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کی مدد سے اقتدار چلا رہے ہیں۔
Published: undefined
’اے بی پی‘ کے مطابق شیخ حسینہ نے اپنے فیس بُک پوسٹ میں کہا کہ یونس نے اقتدار میں آنے کے لیے غلط لوگوں کی مدد حاصل کی، جن سے اب تک ہم نے بنگلہ دیش کے لوگوں کی حفاظت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد اور بنگلہ دیش کے بانی بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان نے امریکہ کو سینٹ مارٹن جزیرہ دینے سے انکار کر دیا تھا اور اس کی وجہ سے انہیں اپنی جان گنوانی پڑی۔
Published: undefined
شیخ حسینہ نے اپنے پوسٹ میں آگے لکھا، ’’صرف ایک دہشت گردانہ حملے کے بعد ہم نے سخت قدم اٹھائے۔ کئی لوگوں کو گرفتار کیا لیکن اب بنگلہ دیش کی جیلیں خالی ہیں۔ یونس نے ایسے سبھی لوگوں کو رہا کر دیا ہے اور اب بنگلہ دیش میں ان دہشت گردوں کا ہی راج ہے۔‘‘
Published: undefined
شیخ حسینہ نے کہا کہ ہمارے عظیم بنگالی قوم کا آئین جسے ہم نے طویل جدوجہد اور مکتی سنگرام سے حاصل کیا ہے، اس انتہا پسند رہنما کو، جس نے غیر قانونی طور پر اقتدار پر قبضہ کیا ہے، آئین کو چھونے کا حق کس نے دیا؟ شیخ حسینہ نے کہا کہ یونس کو چیف ایڈوائزر کے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور وہ بے وجود ہیں۔ شیخ حسینہ نے الزام لگایا کہ یونس نے عوامی لیگ پر پابندی لگا دی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ شیخ حسینہ کے بنگلہ دیش کا اقتدار چھوڑنے کے بعد سے وہاں عدم استحکام ہے۔ ملک میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف بغااوت ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہندوستان میں پناہ لینی پڑی۔ 2 اگست 2024 کو بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ ہوا جس کے بعد سے شیخ حسینہ ہندوستان میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined