دیگر ممالک

’آبنائے ہرمز سے جہازوں کا گزرنا اب بھی جوکھم بھرا‘، بین الاقوامی کونسل ’بمکو‘ نے جاری کیا الرٹ

بالٹک اینڈ انٹرنیشنل میریٹائم کونسل (بمکو) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات ہوئے امن معاہدہ کے باوجود آبنائے ہرمز سے جہازوں کا گزرنا اب بھی جوکھم بھرا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آبنائے ہرمز، تصویر اے آئی</p></div>

آبنائے ہرمز، تصویر اے آئی

 

دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل شپنگ ایسو سی ایشن بالٹک اینڈ انٹرنیشنل میریٹائم کونسل (بمکو- بی آئی ایم سی او) نے آبنائے ہرمز سے متعلق ایک الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ الرٹ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے متعلق ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب ہوئے امن معاہدہ کے باوجود آبنائے ہرمز سے جہازوں کا گزرنا جوکھم بھرا ہے۔

Published: undefined

بمکو کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے بیانات ابھی واضح نہیں ہیں۔ ان میں وقت اور محفوظ راستوں جیسی اہم باتون کے بارے میں موافق جانکاری نہیں دی گئی ہے۔ بمکو نے اس بارے میں اپنا نظریہ سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جانکاری کی کمی اور بہت زیادہ امید پیدا کرنے والی یقین دہانیوں کو دیکھتے ہوئے ہمرا ماننا ہے کہ شپنگ انڈسٹری کے لیے سیکورٹی کی حالت اب بھی غیر مستحکم بنی ہوئی ہے۔‘‘

Published: undefined

سامنے آ رہی خبروں کے مطابق امن معاہدہ کے مسودہ میں ایران کی تیل برآمدگی پر عائد پابندیوں میں عارضی چھوٹ ملے گی۔ اس کے علاوہ امریکہ 25 ارب ڈالر کی منجمد ایرانی ملکیتوں کو بھی جاری کر سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آبنائے ہرمز سے ایل این جی کی آمد و رفت پھر سے شروع ہونے کے بعد مارچ سے یوروپ اور ایشیا میں گیس کی بڑھی ہوئی قیمتوں اور سپلائی کی قلت سے بڑی راحت ملے گی۔ اسی کے سبب خام تیل کے بازار میں بھی گراوٹ آئی اور برینٹ کروڈ ابتدائی کاروبار میں 4 فیصد سے زیادہ ٹوٹ گیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پانے کی خبر سب سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے دی۔ بعد ازاں امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا ٹروتھ پر اس سے متعلق ایک بیان شیئر کیا۔ اس میں انھوں نے کہا کہ ’’ایران اور ایران کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے۔‘‘ اس کے بعد ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس معاہدہ پر دستخط کی تصدیق کی۔ گزشتہ 107 دنوں سے امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی جدوجہد، مذاکرہ، جنگ بندی اور سفارتی کوششوں کے بعد اب امن معاہدہ پر دستخط سے پوری دنیا نے راحت کی سانس لی ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined