دیگر ممالک

سلامتی کونسل ایران کو مہلک ہتھیاروں کی اجازت دے کر خطہ میں تباہی کو ہوا دے رہی ہے: پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر اسلحہ کی خرید وفروخت پر پابندی میں توسیع کی قرارداد مسترد کیے جانے پر سلامتی کونسل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے

’سلامتی کونسل ایران کو مہلک ہتھیاروں کی اجازت دے کر خطہ میں تباہی کو ہوا دے رہی ہے‘
’سلامتی کونسل ایران کو مہلک ہتھیاروں کی اجازت دے کر خطہ میں تباہی کو ہوا دے رہی ہے‘ 

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر اسلحہ کی خرید وفروخت پر پابندی میں توسیع کی قرارداد مسترد کیے جانے پر سلامتی کونسل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل ایران کو مہلک ہتھیاروں کی خرید وفروخت کی اجازت دے کر خطے میں تباہی کو ہوا دے رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے دہشت گردی کے سب سے بڑے ریاستی کفیل کو مہلک ہتھیار خریدنے کے اہل بنا دیا۔ سلامتی کونسل نے ایران کو خوش کیا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے مطالبات کو نظرانداز کیا۔ امریکا سلامتی کونسل کی غلطی کو درست کرے گا۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے قرارداد کے مسترد کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

پومپیو نے سلامتی کونسل میں ایران پر اسلحہ پر پابندی سے متعلق قرارداد کے مسودے پر رائے شماری سے کچھ دیر قبل ہی ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے دفاع میں فیصلے کرنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی کا جواز نہیں دیا جا سکتا۔ امریکی مندوب کیلی کرافٹ نے سلامتی کونسل کے ممبران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہم آنے والے دنوں میں ایران پر پابندیوں کا نفاذ کریں گے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے متنبہ کیا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کسی بھی قسم کی پابندیوں کی تجدید کو مسترد کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت سے آپشن موجود ہیں۔

Published: undefined

ایران کے حوالے سے سلامتی کونسل میں امریکا کی تنہائی میں اضافہ اس وقت ہوا جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ مئی 2018 میں جوہری معاہدے سے دستبردار ہوئے تھے۔ العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلز کے نامہ نگار نے بتایا کہ 11 ممالک نے ایران پر ہتھیاروں کے پابندی کے مسودے کے حق میں ووٹ نہیں کیا۔ ان ممالک میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں جب کہ دو ممالک روس اور چین نے اس کی مخالفت کی۔ امریکا اور جمہوریہ ڈومینیکن کونسل کے پندرہ ممبروں میں سے صرف دو تھے جنہوں نے قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined