دیگر ممالک

روس کا میزائل ذخیرہ تقریباً ختم، فیکٹریاں 24 گھنٹے کر رہیں کام: یوکرین

یوکرینی افسر کے مطابق روسی فوج اب بھی یوکرین کے مشرق میں ایجیم شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

روس یوکرین تنازعہ/ علامتی تصویر
روس یوکرین تنازعہ/ علامتی تصویر 

یوکرین کی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجیوں نے میزائلوں کے اپنے تقریباً پورے ذخیرہ اور کئی قسموں کے گولہ بارود کا استعمال کر لیا ہے۔ یوکرینی فوجی افسر کے مطابق کمی کو دور کرنے کے لیے روسی اسلحہ انڈسٹری میں کام کرنے والی کئی کمپنیوں کو چوبیسوں گھنٹے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

یوکرینی فوج کے جنرل اسٹاف اوکرینسکا پراودا کے مطابق تقریباً سبھی میزائل اور گولہ-بارود کے خرچ کے سبب فوجی سیاسی قیادت نے روسی اسلحہ صنعت میں کام کرنے والی سبھی کمپنیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ’کیلیبر‘ کروز میزائلوں اور گولہ بارود کا پروڈکشن ’ٹارنیڈو‘ ملٹیپل لانچ راکٹ سسٹم کے لیے کیا ہے۔

Published: undefined

یوکرین کے جنرل اسٹاف نے یہ بھی بتایا کہ روسی قبضے والے فورسز نے جزوی طور سے بستیوں پر قبضہ کرنے ور یوکرین کے مشرق میں ڈونیتسک اور پیوڈینوبزسکی ٹرانسپورٹیشن سیکٹرس میں راستوں پر کنٹرول قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ روسی قبضے والے فورس بھی وسط اور مشرقی فوجی اضلاع سے غیر منظم اور نااہل یونٹس کو منتقل کر کے کیف کی سمت میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

وولن، پولسیا اور سیوسرکی میں فوجی قوتوں کی سرگرمیوں میں کوئی اہم تبدیلی درج نہیں کی گئی ہے۔ روسی قبضے والی فوج قبضے والی سرحدوں کو مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ روسی فوج اب بھی یوکرین کے مشرقی میں ایجیم شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اضافی یونٹس کو شروع کر کے اور انجینئرنگ، اشیاء اور تکنیکی مدد کو منظم کرنے کی ترکیب کر کے اپنے گروپ کو مضبوط کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined