دیگر ممالک

روس نے 24 گھنٹے میں یوکرین پر کیے 75 میزائل حملہ، یوکرینی وزارت دفاع نے کہا 'کسی بھی حال میں سرینڈر نہیں کریں گے'

تازہ روسی حملے میں 8 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 24 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، اس حملے میں لیف، پولٹاوا، خرکیف، کیف جیسے شہروں کے کئی علاقوں میں آگ لگ گئی ہے۔

یوکرین، تصویر آئی اے این ایس
یوکرین، تصویر آئی اے این ایس 

روس کا یوکرین پر حملہ جاری ہے۔ رہ رہ کر یہ حملہ تیز ہو جاتا ہے، اور کبھی مدھم پڑ جاتا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر روس کے ذریعہ بڑی تعداد میں میزائل حملہ کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی راجدھانی کیف میں روسی بمباری جاری ہے۔ کریمیا برج پر یوکرینی حملے کے بعد تلملائے روس نے یوکرین کے شہروں پر بموں کی بارش کر دی ہے۔

Published: undefined

ایک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تازہ روسی حملے میں 8 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 24 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ روسی حملے میں لیف، پولٹاوا، خرکیف، کیف جیسے شہروں کے کئی علاقوں میں آگ لگ گئی ہے۔ ان شہروں میں انٹرنیٹ سروس ختم ہو گئی ہے۔ حملے میں ایک درجن سے زیادہ کاریں بھی جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

تازہ روسی حملے کے بعد یوکرین کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ "ہم کسی بھی حالت میں سرینڈر نہیں کریں گے۔ ہم لوگ لڑیں گے۔" یوکرینی وزیر دفاع کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ دشمن کی میزائلوں سے ہماری ہمت کبھی ختم نہیں ہوگی، بھلے ہی وہ ہماری راجدھانی کے دل پر حملہ کریں۔ نہ ہی وہ ہمارے ساتھیوں کے عزائم کو ہلا پائیں گے۔ صرف ایک چیز ہے جسے وہ لگاتار انجام دے رہے ہیں، وہ ہے ہمارے شہروں کی تباہی۔

Published: undefined

یوکرین کی وزارت دفاع نے اپنے ایک ٹوئٹ میں جانکاری دی ہے کہ روس نے یوکرین پر 75 میزائل حملے کیے ہیں ارو ان میں سے 41 میزائلوں کو یوکرین نے مار گرایا ہے۔ یوکرین کی آرمس فورسز کے کمانڈر اِن چیف جنرل ویلوری کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج بہادری کے ساتھ روسی حملے کا جواب دے رہی ہے۔ یوکرین نے ایک بار پھر عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس میزائلوں کے ذریعہ ڈرا نہیں سکتا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی حملے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں مزید مضبوط بناتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ حال ہی میں یوکرین کی افواج نے روس پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے روس کو کریمیا سے جوڑنے والے ایک بڑے پل پر حملہ کر دیا۔ اس پل پر حملے کی وجہ سے کریمیا کا روس سے کچھ دیر کے لیے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔ بعد میں روس کی افواج نے آناً فاناً میں اس پل کی مرمت کرائی اور اسے آمد و رفت کے لائق بنایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined