دیگر ممالک

امریکہ میں ماس شوٹنگ کے واقعات کے خلاف ریلی، قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ

امریکہ میں حالیہ اجتماعی فائرنگ کے واقعات کے پیش نظر بندوق کی خریداری کو محدود کرنے اور گن کنٹرول قوانین میں کئی تبدیلیوں کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ریلیاں نکالی

تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو
تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو 

واشنگٹن: امریکہ میں حالیہ اجتماعی فائرنگ کے واقعات کے پیش نظر بندوق کی خریداری کو محدود کرنے اور گن کنٹرول قوانین میں کئی تبدیلیوں کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ریلیاں نکالی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال کے قریب جمع ہوئے۔ اس کے علاوہ یہاں کم از کم 45 ریاستوں کے مختلف شہروں میں بھی سینکڑوں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔

Published: undefined

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو احتجاج کرنے والے لوگوں نے 'آئی وانٹ فریڈم فرام گیٹنگ شاٹ (مجھے بندوق خریدنے کی آزادی چاہیے)ِ کے نعرے بھی لگائے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اس احتجاج کی حمایت کی اورامریکی کانگریس سےسلامتی کے حوالے سے ایک عام قانون پاس کرنے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 24 مئی کو ٹیکساس کے ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 19 بچوں سمیت دو اساتذہ ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ نیویارک بفیلو میں ایک سپر مارکیٹ میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دس افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہ تمام سیاہ فام تھے۔ یہاں کی پولیس نے اسے 'نفرت پر مبنی جرم' قرار دیا تھا۔

Published: undefined

اس ملک گیر پروگرام کا اہتمام مارچ فار آور لائیوز (ایم ایف اوایل) کے ذریعے کیا گیا ہے، جو فلوریڈا کے پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی اسکول میں سال 2018 میں ہوئی گولی باری کے واقعہ میں بچ جانے والے طلباء کے گروپ کے ذریعہ تشکیل کردہ ایک تنظیم ہے۔ اس واقعے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ایم ایف او ایل نے ایک بیان میں کہاہے، "جہاں ہمارے لوگ مسلسل مر رہے ہیں، ایسے میں اب ہم آپ کو یوں ہی بیٹھے رہنے نہیں دیں گے۔"

Published: undefined

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرین سے بات کرتے ہوئے، پارک لینڈ حادثے میں زندہ بچ جانے والوں میں سے ایک ڈیوڈ ہوگ نے ​​کہا کہ یوولڈے میں بچوں کی موت سے ہمیں غصے اورتبدیلی کے مطالبے سے لبریز ہوناچاہیے، کسی لامتناہی بحث میں شامل نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اب تبدیلی کامطالبہ کرناچاہیے۔

Published: undefined

ہفتے کے مظاہرے کے بارے میں صدر بائیڈن نے کہا، "آج ایم ایف اوایل کے ساتھ نوجوان ملک بھر میں امریکی کانگریس سے کامن سینس گن سیکوریٹی قانون پاس کرنے کے مطالبہ کے سلسلے میں مظاہرہ کررہے ہیں، جس کی بیشتر امریکی اوربندوق کے خریدارحمایت کررہے ہیں۔ میں بھی کانگریس سے کچھ ایسا ہی کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ ایم ایف اوایل گروپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، لاس اینجلس اور شکاگو سمیت ملک بھر میں تقریباً 450 ریلیاں نکالی جائیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل