دیگر ممالک

ہندوستان کے معاملے پر کھل کر اظہار رائے، پاکستان پر خاموشی کے لئے امریکہ سے سوال

ہندوستان کی حزب اختلاف پر کھل کر بولنے اور پاکستان پر خاموشی کے سوال پر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ اس طرح کے کیریکٹرئزیشن سے اتفاق نہیں رکھتا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکہ نے حال ہی میں ہندوستان کی حزب اختلاف جماعتوں کے سوال پر بہت کھل کر اظہار رائے کیا جبکہ پاکستان کے معاملہ پر اس نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اس سوال کے پوچھے جانے پر امریکی  محکمہ  خارجہ کے ترجمان نے امریکی موقف کی دفاع کرنے کی کوشش کی ۔

Published: undefined

ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں کی حمایت ظاہر کرنے اور پاکستان میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کے ساتھ کئے جارہے سلوک کے معاملے پر خاموش رہنے کے "دوہرے معیار" پر امریکہ سے جمعرات کو سوال پوچھا، جس کے جواب میں اس نے کہا کہ وہ کیریکٹرئزیشن  سے متفق نہیں ہے۔

Published: undefined

ایک تقریب کے دوران جب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے پوچھا گیا کہ امریکہ کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری اور کانگریس کے بینک اکاؤنٹس کی ضبطی پر سوال اٹھائے جانے اور پاکستان میں سیاسی قیدیوں کے معاملے پر خاموش رہنے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ " میں اس کیریکٹرئزیشن سے متفق نہیں ہوں۔"

Published: undefined

مسٹر ملر نے کہا، "ہم نے متعدد مواقع پر یہ واضح کیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ہر ایک کے ساتھ قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے احترام کے ساتھ برتاؤ کیا جائے۔" ہم دنیا کے کسی بھی ملک کے بارے میں ایسی ہی باتیں کہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined