دیگر ممالک

پوتن دورے کے دوران وزیر اعظم مودی سے تجارت اور درآمدات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے

پوتن نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے اور تجارت اور درآمدات پر تفصیلی بات کریں گے۔ پوتن نے کہا کہ روس ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد اقتصادی پالیسی پر عمل جاری رکھے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان کے دورے سے پہلے، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے منگل  یعنی2 دسمبر کو اپنے دورے کا  ایجنڈا واضح کیا۔ پوتن کے 4-5 دسمبر کو نئی دہلی کے سرکاری دورے سے قبل، ہندوستان  کے ساتھ ایک اہم فوجی معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔ روس ہندوستان کو ایٹمی طاقت سے چلنے والی ایس ایس این آبدوز کو لیز پر دے گا۔ روسی صدر پوتن وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

Published: undefined

روس کے دوسرے سب سے بڑے بینک وی ٹی بی کی ایک کانفرنس میں پوتن نے کہا کہ وہ تجارت اور درآمدات پر تفصیل سے بات کرنے کے لیے  وزیر اعظم  مودی سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے بالواسطہ طور پر امریکی صدر ٹرمپ کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ روس ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد اقتصادی پالیسی پر عمل جاری رکھے گا۔ اس دوران انہوں نے ہندوستان اور چین کے ساتھ روس کے بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کا بھی ذکر کیا۔

Published: undefined

ولادیمیر پوتن نے بھی اپنے خطاب میں یورپی ممالک کو سخت وارننگ جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ "کچھ ممالک اپنی اجارہ داری کو دوسروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے دنیا شدید انتشار کے دور سے گزر رہی ہے۔ اگر یورپ جنگ لڑنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔ یورپی ممالک جنگ کو فروغ دے رہے ہیں، ان کے پاس اب امن کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔" پوتن نے کہا کہ یورپی ممالک یوکرین پر امن مذاکرات سے دستبردار ہو گئے ہیں کیونکہ انہوں نے روس سے رابطہ منقطع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک جنگ کے حق میں ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان کے ساتھ اپنے تجارتی اور توانائی کے تعلقات کو تیسرے ممالک کے دباؤ سے بچانے کے لیے ایک خصوصی فریم ورک بنانے کی تجویز دیتے ہوئے، روس نے منگل کو کہا کہ مغربی پابندیاں محدود مدت کے لیے ہندوستان کی روسی خام تیل کی درآمد کو کم کر سکتی ہیں۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ پوتن اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والی چوٹی کانفرنس میں بنیادی طور پر بھاری تجارتی خسارے، چھوٹے سائز کے جوہری ری ایکٹروں میں تعاون اور دفاعی اور توانائی کی شراکت سے متعلق مسائل پر ہندوستان کی تشویش پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Published: undefined

روس سے ہندوستان کی درآمدات تقریباً 65 بلین ڈالر کی  ہیں، جب کہ ہندوستان سے روس کی درآمدات صرف 5 بلین ڈالر ہیں۔ دفاعی تعاون کے شعبے میں پیسکوف نے مثال کے طور پر براہموس میزائلوں کی مشترکہ تیاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی کے اشتراک کا ایک نمونہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined