دیگر ممالک

یوکرین نے جوابی کارروائی میں 26000 افراد کو کھو دیا: پوتن

روسی صدر ولادمیر پوتن  نے کہا کہ غیرملکی فوجیوں کو بھی اپنی بے وقوفی کی وجہ سے یوکرین میں بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک جوابی کارروائیوں کے دوران 26,000 سے زیادہ افراد کو کھو دیا ہے۔بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ مسٹر پوتن کی بات چیت کے دوران کہا کہ امریکہ جوابی کارروائی کے آغاز کے بعد سے یوکرین کی ہلاکتوں کی تعداد 26,000 ہونے کا اندازہ لگا رہا ہے۔

Published: undefined

مسٹر پوتن نے کہا کہ یہ تعداد پہلے سے بھی زیادہ ہے۔ روسی لیڈر نے کہا کہ غیرملکی فوجیوں کو بھی اپنی بے وقوفی کی وجہ سے یوکرین میں بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔مسٹر پوتن نے کہا، "کسی بھی صورت میں جن ممالک کی حکومتیں لوگوں کو تنازعات والے علاقوں میں بھیجتی ہیں، وہاں کے شہریوں کے ساتھ ساتھ ان ممالک کے عام لوگوں کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے اور ہم ان ممالک کے لوگوں کو آگاہ کریں گے تاکہ وہ اپنے لیڈروں کے اقدامات کا جائزہ لے سکیں۔"

Published: undefined

شائع رپورٹ کے مطابق روس کا یوکرین کے مختلف شہروں میں حملہ رہ رہ کر جاری ہے۔ گزشتہ 15 ماہ سے جاری اس جنگ میں یوکرین کی حالت خستہ ہو گئی ہے، لیکن روس کو بھی خاطر خواہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس طویل جنگ کے بعد نہ تو جنگ میں کسی کی جیت یا ہار ہوئی ہے، اور نہ ہی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جنگ کب ختم ہوگی۔ اس درمیان ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ ایک اسٹڈی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تقریباً 500 دنوں کی اس جنگ میں روس کے 50 ہزار فوجیوں کی موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی شروعات ہوئی تھی جو اب تک جاری ہے۔ گزشتہ 8 جولائی کو یوکرین جنگ کے 500 دن پورے ہو گئے تھے۔ اس تعلق سے دو روسی میڈیا آؤٹ لیٹس (میڈیازونا اور میڈوزا) نے جرمنی یونیورسٹی کے ڈاٹا سائنٹسٹ کے ساتھ مل کر ایک اسٹڈی کی۔ اس اسٹڈی کے مطابق یوکرین جنگ میں اب تک 50 ہزار روسی فوجی مارے گئے ہیں۔ حالانکہ روس کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں اس کے صرف 6000 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined