دیگر ممالک

امریکہ میں 8 مسافروں کے ساتھ پرواز بھرتے وقت طیارہ حادثہ کا شکار، دھماکہ کی آواز دور تک سنائی دی

اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام 7.45 بجے بینگور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کرنے کی کوشش کرتے وقت ایک بامبارڈریئر چیلنجر 600 حادثہ کا شکار ہو گیا۔ فوری طور پر ہوائی اڈہ کو بند کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بینگور انٹرنیشنل ایئرپورٹ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

بینگور انٹرنیشنل ایئرپورٹ، تصویر سوشل میڈیا

 

امریکہ کے مین واقع بینگور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ حادثہ کی خبروں نے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ رَنوے کو بند کر دیا گیا ہے اور احتیاطی اقدام فوری طور پر اٹھائے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مین کے بینگور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک چھوٹا مسافر طیارہ پرواز بھرتے وقت حادثہ کا شکار ہو گیا۔ یہاں شدید برفیلے طوفان کی حالت بنی ہوئی ہے، جس سے حالات پہلے ہی فکر انگیز بنے ہوئے ہیں۔ مسافر طیارہ کے بارے میں ایسی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ وہ حادثہ کا شکار ہونے کے بعد الٹا ہو گیا۔ اس طیارہ میں 8 لوگ سوار تھے اور دھماکہ اس قدر تیز تھا کہ میلوں دور تک اس کی آواز سنائی دی۔

Published: undefined

دھماکہ کی خبر ملتے ہی ایمبولنس جائے وقوع پر پہنچا اور راحت رسانی کی کارروائی شروع کر دی۔ حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تفصیلی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ حادثہ کے بعد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں یا نہیں۔ زخمیوں کے بارے میں بھی اب تک کچھ مطلع نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام 7.45 بجے بینگور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کرنے کی کوشش کرتے وقت ایک بامبارڈریئر چیلنجر 600 حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اے ڈی ایس-بی ڈاٹا سے پتہ چلتا ہے کہ طیارہ ہیوسٹن سے آنے کے بعد پرواز بھرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ حادثہ کے عبد فوری طور پر ہوائی اڈہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ’’برائے کرم ایئرپورٹ پر آنے سے پرہیز کریں۔ اس وقت رَنوے بند ہے۔‘‘

Published: undefined

ایک چشم دیدی نے فیس بک پر اس حادثہ کے بارے میں اہم جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ ’’ہم ابھی فلوریڈا سے بینگور میں ایک بغیر صاف کیے رَنوے پر اترے ہیں اور ہم سب محفوظ ہیں، لیکن ہم نے ابھی ابھی اپنے پیچھے 8 لوگوں والے ایک طیارہ کو حادثہ کا شکار ہوتے دیکھا۔‘‘ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’برائے کرم اس طیارہ میں سوار سبھی لوگوں کے لیے دعا  کریں۔‘‘ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک دیگر شخص نے لکھا کہ ’’لگتا ہے آپ کے لینڈ کرنے کے ٹھیک بعد یہ ٹیک آف کر رہا تھا۔ بامبارڈیئر چیلنجر 650 رَنوے پر نیچے نہیں اتر پایا۔‘‘ ہرمن میں موجود ایک مقامی باشندہ کا اس حادثہ سے متعلق کہنا ہے کہ ’’میں اپنے تجربہ سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے جو سنا اور محسوس کیا، وہ ایک دھماکہ تھا۔‘‘ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’میں ہرمن میں ہوں، فائر ڈپارٹمنٹ سے تقریباً ایک میل دور۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined