دیگر ممالک

طالبان نے امن مذاکرات مسترد کئے ہیں اور ہم جنگ کے لئے تیار ہیں : مسعود

طالبان نے امن مذاکرات مسترد کردیئےہیں اور پنج شیر کو طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا ، مقامی لوگ لڑائی کی تیاری کررہے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

افغانستان کے 34 صوبوں میں سے صرف ایک صوبہ ایسا ہے جہاں طالبان کا قبضہ نہیں ہے اور وہ ہے پنج شیر کا صوبہ۔ پہلے طالبان پنج شیر کے شیر کہے جانے والے احمد شاہ مسعود کے 32 سالہ بیٹے احمد مسعود سے بات چیت کر رہے تھے لیکن اب ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ انہوں نے اس علاقہ کو اپنے قبضہ میں لینے کا ذہن بنا لیا ہے۔

طالبان نے پنج شیر کو اپنے قبضہ میں لینے کا ذہن ضرور بنا لیا ہے اور اس کے لڑاکو پنج شیر کی جانب روانہ بھی ہو چکے ہیں لیکن احمد مسعود نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ اس علاقہ میں طالبان کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے اور ہر قیمت پر لڑیں گے۔

دوسری جانب طالبان کے مخالف اور افغانستان میں پنج شیر صوبے کے لیڈر احمد مسعود نے اتوار کو کہا ہے کہ طالبان نے امن مذاکرات مسترد کردیئےہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنج شیر کو طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا اور مقامی لوگ لڑائی کی تیاری کررہے ہیں۔

اس سے قبل اشرف الاوسط اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں مسعود نے کہا تھا کہ مزاحمتی گروپ کے لیڈر سیاسی مذاکرات کے ذریعہ طالبان کے ساتھ ایک جامع حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں۔ اب صورتحال پوری طرح بدلی ہو ئی نظر آ رہی ہے اور پنج شیر میں زبر دست جنگ کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔