دیگر ممالک

امریکی اسکول میں فائرنگ، دس ہلاک

امریکہ کے ٹیکساس ریاست کے سانتا فے ہائی اسکول میں آج ایک بندوق بردار نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی، جس سے اسکول کے بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ٹیکساس میں ہیرس کاؤنٹی کے شیرف ایڈ گونجالیز نے بتایا کہ ایک بندوق بردار نے ہائی اسکول میں فائرنگ کی جس میں کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے سلسلے میں ایک مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ اسکول کاسابق طالب علم ہے۔ اسکول فائرنگ میں پاکستانی طالبہ سبیکاعزیزشیخ بھی جان بحق ہو گئی ہے۔

Published: undefined

گونجالیز نے صحافیوں کو بتایا کہ اس واقعے میں بہت سے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق، ہلاک شدگان کی تعداد آٹھ اور 10 کے درمیان ہے۔

Published: undefined

ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ کم سے کم نو افراد کو علاج کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ زخموں کی حالت کی واضح طور پر ابھی کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔ گونجالیز نے کہا کہ ایک زخمی پولس اہلکار کا بھی علاج کیا جا رہا ہے۔ شیرف ڈیپارٹمنٹ نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’ فائرنگ بند ہوگئی ہے اور زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس واقعہ کو تکلیف دہ بتایا اور اس کے پیش نظر وفاقی اور مقامی حکام کو تال میل کے ساتھ کام کرنے کو کہا۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا کہ ’’میرا انتظامیہ ہمارے طلبہ کی حفاظت اور اسکولوں کی حفاظت اور ان لوگوں کے ہاتھوں سے ہتھیار کو دور رکھنے کے لئے پابند عہد ہے جو دوسروں کے لئے خطرہ پیدا کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined