دیگر ممالک

شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان میں دو میزائل داغے

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے بتایا کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر شمالی کوریا اور میزائل فائر کرے تو آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

جب پوری دنیا کورونا کے قہر سے پریشان ہے اور دنیا کے کئی شہر دیگر آبادی سے اس وبا کی وجہ سے کٹ کر رہ گئے ہیں اس وقت شمالی کوریا میزائل داغ کر اپنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہاہے۔شمالی کوریا نے ہفتہ کو شمالی صوبہ پیونگان سے کم فاصلے کے دو بیلسٹک میزائل بحیرہ جاپان میں داغے ۔

Published: undefined

جنوبی کوریا کی فوج نے بتایا کہ شمالی کوریا نے شمالی صوبہ پيونگان سے بحیرہ جاپان میں کم فاصلے کے دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں ۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے بتایا کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر شمالی کوریا اور میزائل فائر کرے تو آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔

Published: undefined

شمالی کوریا نے اس ماہ کے اواخر میں بھی کئی میزائل داغے تھے ۔ امریکہ اور چین نے پیانگ یانگ کو اپنے نیو کلیائی اور میزائل پروگراموں کو ختم کرنے پر مذاکرات بحال کرنے کو کہا ہے ۔ جاپان کوسٹ گارڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل اس کے خصوصی اقتصادی خطے کے سمندری حدود کے باہر فائر کیا گیا تھا ۔ شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10 اپریل کو ملک کی پارلیمنٹ سپریم پیپلز اسمبلی کا ایک اجلاس منعقد کرے گا ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کے تقریبا 700 رہنما شامل ہوں گے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined