
کورونا وائرس، فائل تصویر آئی اے این ایس
دنیا میں ایک بار پھر کورونا کے معاملے بڑھنے لگے ہیں۔ اس سے ہر طرف تشویش کا ماحول ہے۔ سنگا پور اور ہانگ کانگ میں افرا تفری جیسی صورت حال ہے۔ سنگا پور میں یکم مئی سے 19 مئی کے درمیان 3000 مریض سامنے آئے ہیں۔ اپریل کے آخری ہفتے تک یہ تعداد 11,100 تھی۔ یہاں معاملوں میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں ہانگ کانگ میں جنوری سے اب تک 81 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 30 کی موت ہو چکی ہے۔ چین اور تھائی لینڈ میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ حالانکہ یہاں مریضوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ ہندوستان میں اب تک کورونا سے جڑے 257 معاملے سامنے آئے ہیں۔
Published: undefined
اس مرتبہ انفیکشن کے لیے اومیکرون کے نئے ویرینٹ جے این آئی اور اس کے سب-ویرینٹ ایل ایف 7 اور این بی 1.8 کو ذمہ دار مانا جا رہا ہے۔ افسروں کا کہنا ہے کہ اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے یہ لگے کہ یہ نئے ویرینٹ پہلے سے زیادہ خطرناک یا تیزی سے پھیلنے والے ہیں۔ حالانکہ ان کا ماننا ہے کہ یہ لہر کمزور قوت مدافعت والے لوگوں پر اپنا اثر دکھا سکتی ہے۔
Published: undefined
چین اور تھائی لینڈ میں بھی کووڈ کو لے کر حکومت الرٹ پر ہے۔ چین میں بیماریوں کی جانچ کروانے جا رہے مریضوں میں کورونا وائرس پائے جانے کے معاملے دو گنے ہو گئے ہیں۔ لوگوں کو بوسٹر شاٹ لینے کی صلاح دی گئی ہے۔ چائنیز سینٹر فار ڈیزیز اینڈ پریوینشن کے اعداد و شمار کے مطابق کووڈ کی لہر جلد ہی تیز ہو سکتی ہے۔ وہیں تھائی لینڈ میں بھی دو الگ الگ علاقوں میں تیزی سے کووڈ کے کیس بڑھنے کے معاملے سامنے آئے ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان حکومت ہند نے بھی وقت رہتے اپنی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ گزشتہ روز دہلی میں اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بھی ہوئی۔ ہندوستان میں صحت افسران سنگا پور اور ہانگ کانگ میں کووڈ معاملوں میں اضافہ کی خبروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حالانکہ سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متعلق حالات ابھی قابو میں ہے۔
Published: undefined
صحت خدمات کے ڈائرکٹر جنرل کی صدارت میں پیر کو نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول، ایمرجنسی میڈیکل ریلیف ڈویژن، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ اور مرکزی حکومت کے اسپتالوں کے ماہرین کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس سلسلے میں ایک سرکاری ذرائع نے کہا کہ میٹنگ میں نتیجہ نکلا کہ ہندوستان میں حال میں کووڈ-19 قابو میں ہے۔ 19 مئی تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے تصدیق شدہ معاملوں کی موجودہ تعداد 257 ہے، جو ملک کی بڑی آبادی کو دیکھتے ہوئے بہت کم ہے۔ ان میں سے تقریباً سبھی معاملے معمولی ہیں، جن میں اسپتال میں بھرتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز