دیگر ممالک

نیتن یاہو اسرائیل کو کھائی میں پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں: اسرائیلی نیشنل یونٹی کولیشن

یوو گیلنٹ کی برطرفی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو قومی سلامتی اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

نیتن یاہو، تصویر یو این آئی
نیتن یاہو، تصویر یو این آئی 

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو عدالتی ترامیم کو مسترد کرنے کی وجہ سے ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ اپنی برطرفی کے بعد یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ "ریاست اسرائیل کی سلامتی میری زندگی کا مشن تھا اور ہمیشہ رہے گا۔"

Published: undefined

گیلنٹ کی برطرفی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو قومی سلامتی اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی نیشنل یونٹی کولیشن نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل کبھی بھی وزیر دفاع کو سلامتی کے خطرے سے خبردار کرنے پر برطرف نہیں کیا گیا۔ نیتن یاہو اسرائیل کو کھائی میں پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Published: undefined

سابق وزیر دفاع بینی گانٹز نے کہا ہے ہمیں ایک حقیقی خطرے کا سامنا ہے اور نیتن یاہو نے خود کو اسرائیل کی سلامتی کو سامنے رکھا ہے۔ اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق اسرائیلی مظاہروں کے رہنماؤں نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ نیتن یاہو ایک حقیقی آمر کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔ رہنماؤں نے تل ابیب میں حکومتی مرکز کے علاقے میں مظاہروں کی تنظیم کا اعلان کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined