دیگر ممالک

’معاہدہ ہو یا نہ ہو، تہران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے‘، ایران-امریکہ معاہدے سے بوکھلائے نیتن یاہو کی دھمکی

ایران جوہری پروگرام اور پابندیوں میں راحت پر بات چیت کے لیے شروعاتی سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک معاہدے کی تفصیلات عام نہیں ہوئی ہیں۔ مستقل جنگ بندی پر بھی بات چیت جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ/بنجامن نیتن یاہو (فائل)</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ/بنجامن نیتن یاہو (فائل)

 

مغربی ایشیا میں جاری بحران پر قابو پانے کے حوالے سے ایران-امریکہ کے درمیان ہوئے مجوزہ معاہدے سے بوکھلائے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو کسی بھی حال میں جوہری ہتھیار نہیں رکھنے دیا جائے گا، خواہ امن معاہدہ ہو یا نہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی پوری سیاسی زندگی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے ہدف پر مرکوز رہی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے اسے اپنی پوری زندگی کی ذمہ داری بتایا۔ نیتن یاہو نے یہاں تک کہا کہ جب تک وہ وزیر اعظم ہیں، ایران کو جوہری ہتھیار نہیں حاصل کرنے دیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ تقریباً فائنل ہوچکا ہے۔ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ امن معاہدے کے تحت امریکہ، ایران کو 300 ارب ڈالر کی مدد دے گا۔ اب اس پر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر راضی ہو گیا ہے۔

Published: undefined

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ’ٹروتھ سوشل‘ پرایک پوسٹ میں لکھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر راضی ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ خبر کہ امریکہ، ایران کو 300 ملین ڈالر دے رہا ہے، فرضی ہے، جسے ڈیموکریٹس نے پھیلایا ہے۔ ٹرمپ کا یہ بیان امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کو ختم کرنے اور امن معاہدے کے اعلان کے بعد آیا ہے۔ ایران جوہری پروگرام اور پابندیوں میں راحت پر بات چیت کے لیے ایک شروعاتی سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک اس معاہدے کی تفصیلات عام نہیں ہوئی ہیں۔ مستقل جنگ بندی پر بھی دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ٹرمپ کی ایران کے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر رضا مندی کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی سیاسی کاوشوں نے ایک بار پھر نتائج دیئے ہیں اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا معاہدے کا ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے۔

Published: undefined

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کئے گئے ایک ویڈیو پیغام میں وینس نے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے دن سے ہی واضح کر رہے ہیں کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں رکھے گا۔ ایک بار پھر صدر ٹرمپ کی قیام امن کی کوششوں کا امریکی عوام کو فائدہ ملا ہے۔ ان بے شمار کوششوں کے باوجود جو امریکہ اور صدر ٹرمپ سے نفرت کرنے والے لوگوں کی طرف سے اسے ناکام بنانے کے لیے کی گئی تھیں۔

Published: undefined

اس معاہدے پر رواں ہفتے کے آخرمیں جنیوا میں باضابطہ طور پر دستخط ہونے کی امید ہے۔ سوئٹزر لینڈ، امریکہ، ایران، پاکستان اور قطر ساتھ مل کر اسے پورا کرنے کی تیاری میں ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو ’بے حد طاقتور دستاویز‘ بتایا ہے اور اشارہ دیا ہے کہ دستخط کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے بعد اس کا مسودہ عام کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined