فائل تصویر آئی اے این ایس
ارب پتی اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ہفتے کے روز صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات کے بل کے تازہ ترین سینیٹ کے مسودے کو تنقید کا نشانہ بنایا، "بڑے خوبصورت بل" یعنی’ بگ بیوٹیفل بل‘ کو " تباہ کن" قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اس سے ریاستہائے متحدہ کو "بہت زیادہ نقصان" پہنچے گا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ"سینیٹ کا تازہ ترین مسودہ بل امریکہ میں لاکھوں ملازمتوں کو تباہ کر دے گا اور ہمارے ملک کو بہت زیادہ تزویراتی نقصان پہنچائے گا!" انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ماضی کی صنعتوں کو ہینڈ آؤٹ دیتا ہے جبکہ مستقبل کی صنعتوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔"
Published: undefined
بل کا ایک اہم جز ٹرمپ کا 350 بلین امریکی ڈالر کا سرحدی اور قومی سلامتی کا منصوبہ ہے۔ اس میں 46 بلین امریکی ڈالر امریکی-میکسیکو سرحدی دیوار کی توسیع کے لیے، 45 بلین امریکی ڈالر 100,000 تارکین وطن حراستی بستروں کے لیے فنڈ ہے۔ یہ اقدام امریکی تاریخ میں بڑے پیمانے پر ملک بدری کی سب سے بڑی کوشش شروع کرنے کے ٹرمپ کے وعدے کا مرکز ہے، جس میں ہر سال تقریباً 10 لاکھ افراد کو ہٹانے کا ہدف ہے۔
Published: undefined
ریپبلکن رہنما اپنی سینیٹ کی اکثریت کو ڈیموکریٹک اعتراضات کے بعد بل کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، لیکن کچھ جی او پی سینیٹرز میڈیکیڈ اور فوڈ اسٹامپ جیسے پروگراموں میں کمی کے بارے میں فکر مند ہیں۔ اس کے معاشی اور سیاسی اثرات پر گرما گرم بحث کے ساتھ اب یہ بل حتمی ووٹنگ کے لیے ایوان میں واپس آ گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined