غزہ پر اسرائیلی حملہ / فائل تصویر / Getty Images
غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے مسلسل جاری ہیں۔ جمعہ کو تازہ کارروائی میں 50 فلسطینیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ اسرائیلی فوج غزہ شہر پر اپنے حملے مزید تیز کر چکی ہے۔ وہیں غزہ پٹی کے سب سے بڑے شہر غزہ سٹی میں رہنے والے لاکھوں لوگوں نے گھر چھوڑ کر اسرائیلی فوج کے بتائے محفوظ مقام پر جانے سے انکار کر دیا ہے۔ حماس کے گڑھ مانے جانے والے اس شہر پر اسرائیلی فوج مسلسل گولی باری اور بمباری کر رہی ہے۔ ساتھ ہی اس علاقے میں خوراک کی سپلائی بھی رکی ہوئی ہے جس سے شہریوں کو زبردست فاقہ کشی کا سامنا ہے۔
اسرائیلی حکومت نے غزہ سٹی پر قبضہ کرنے اور حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ فوج کو حماس کے اثر والے اس شہر میں اسرائیلی یرغمالیوں کے قید ہونے اندیشہ ہے۔
Published: undefined
غزہ سٹی وہ شہر ہے جس پر اسرائیلی فوج 23 مہینوں کے حملے کے بعد بھی قبضہ نہیں کر پائی ہے۔ اس کے مضافاتی علاقوں کو اسرائیلی فوج نے خالی کرا لیا ہے لیکن کثیر آبادی والے شہر میں زمینی کارروائی تیز نہیں ہو پا رہی ہے۔ وہاں کے لوگوں نے شہر کو خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اسرائیلی ظلم کے خلاف ابھی بھی ڈٹے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
اسرائیلی فوج فی الحال شہر کی اونچی عمارتوں کو فضائی حملوں سے تباہ کر رہی ہے۔ فوج نے حال کے دنوں میں 500 سے زیادہ علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس درمیان غزہ پٹی میں تعینات اسرائیل کے ریزرو فورسز نے غزہ پر قبضہ کرنے تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف یروشلم میں ایک ہوٹل کے باہر جمعہ کو دو لوگوں کو تیز دھار اسلحہ سے حملہ کرکے زخمی کر دیا گیا۔ زخمی 50 سالہ شخص کی حالت نازک ہے جبکہ دوسرے 25 سالہ شخص کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined