سیلاب / آئی اے این ایس
جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملیشیا میں شدید سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے دونوں ممالک کے ہزاروں افراد کی زندگیوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، 30 نومبر تک سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آفات سے بچاؤ اور بحالی کے محکمہ کے مطابق، جنوبی تھائی لینڈ میں شدید سیلاب نے تقریباً 534,000 گھروں کو متاثر کیا ہے۔ جمعہ (29 نومبر) تک مرنے والوں کی تعداد 9 تھی۔ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد 200 عارضی ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
Published: undefined
صوبہ سونگکھلا کے چانا ضلع میں آنے والے شدید سیلاب نے 50 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے سیلاب کی کئی ویڈیو فوٹیج میں سیلاب کی شدت کو دیکھا گیا ہے۔ جن میں لوگوں کو ٹرکوں پر گھروں سے باہر نکالا جا رہا ہے کیونکہ ان کے گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ جبکہ ایک ویڈیو میں یالا صوبے کے ستینگ نوکو ضلع میں امدادی کارکن سیلاب سے متاثرہ مکان کی چھت سے ایک بچے کو نکالتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
نیشنل ڈیزاسٹر کنٹرول سینٹر نے کہا کہ تھائی لینڈ کے پڑوسی ملک ملیشیا میں آنے والے شدید سیلاب سے 9 ریاستوں کے تقریباً 139000 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ جمعہ (29 نومبر) تک یہاں 3 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ تھائی لینڈ کے پڑوسی ملک فلپائن کو صرف نومبر کے مہینے میں 6 سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کیوجہ سے فلپائن میں بڑے پیمانے پر تباہی مچی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined