دیگر ممالک

عراق کے شاپنگ مال میں لگی شدید آگ، 50 لوگوں کی زندہ جل کر موت، کئی افراد زخمی

اس دردناک حادثے کی وجہ سے پورے ملک میں تین دنوں کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی این اے کی رپورٹ کے مطابق گورنر محمد ال میاہی نے عمارت اور مال کے مالک کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب/ایکس&nbsp;<a href="https://x.com/turkiyetodaycom">@turkiyetodaycom</a></p></div>

ویڈیو گریب/ایکس @turkiyetodaycom

 

 عراق سے ایک دردناک خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک شاپنگ مال میں شدید آگ لگنے سے 50 لوگوں کی زندہ جل کر موت ہو گئی۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ حادثہ عراق کے الکوٹ کے ایک سپر مارکیٹ میں ہوا۔ وائرل تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کے بڑے حصے میں آگ لگی ہوئی ہے اور دھوئیں کا غبار نکل رہا ہے۔

Published: undefined

حادثے سے جڑا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہا ہے جس میں پانچ منزلہ عمارت آگ کے شعلوں میں گھری ہوئی دکھائی دے رہی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ واسط صوبہ کے گورنر محمد المیاہی نے سرکاری آئی این اے نیوز ایجنسی کو بتایا، ’’ایک بڑے شاپنگ مال میں لگی اس آگ میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً 50 ہو گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

حالانکہ آگ لگنے کی صحیح وجہ ابھی سامنے نہیں آ سکی ہے لیکن آئی این اے کے مطابق گورنر نے کہا ہے کہ جانچ کے ابتدائی نتیجے 48 گھنٹوں کے اندر جاری کیے جائیں گے۔

Published: undefined

گورنر محمد المیاہی نے بتایا کہ آگ ایک ہائپر مارکیٹ اور ایک ریستوراں میں لگی۔ جب آگ لگی، تب کئی لوگ کھانا کھا رہے تھے اور خریداری کر رہے تھے۔ گورنر نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اہلکاروں نے کئی لوگوں کو بچایا اور آگ بجھائی۔ اس دردناک حادثے کی وجہ سے پورے ملک میں تین دنوں کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی این اے کی رپورٹ کے مطابق گورنر محمد ال میاہی نے عمارت اور مال کے مالک کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق بڑی تعداد میں ایمبولنس کے ذریعہ جائے حادثہ سے لاشوں اور زخمیوں کو لے جایا گیا۔ بغداد سے 160 کلومیٹر جنوب-مشرق میں واقع شہر کا ایک اسپتال حادثہ متاثرین سے بھر چکا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق مال 5 دن پہلے ہی کھلا تھا۔ شروعاتی جانچ سے پتہ چلا کہ آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے پہلے 2023 میں عراق میں ایک شادی تقریب کے دوران بڑا حادثہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں خوفناک آگ لگ گئی تھی جس میں 100 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 150 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined