ویڈیو گریب/یو ٹیوب
شمالی عراق میں ترکی کے فوجیوں کے ساتھ ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ ترکی کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کو شمالی عراق میں ایک غار کے اندر 2022 میں کرد جنگجوؤں کے ذریعہ مارے گئے ایک ساتھی فوجی کی باقیات کی تلاش کرتے وقت میتھین گیس کے رابطے میں آنے سے 8 ترکی فوجیوں کی موت ہو گئی۔ یہ فوجی ایک پہاڑی غار کے اندر تھے۔ باقیات کی تلاش کرتے کرتے ان میں سے 19 گیس کے رابطے میں آ گئے، جس کی وجہ سے 8 فوجیوں کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔
Published: undefined
وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا، ’’فوجیوں کو فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن سبھی کوششوں کے باوجود 8 جوان شہید ہو گئے۔‘‘ ساتھ ہی بتایا گیا کہ علاقے میں راحت و بچاؤ مہم جاری ہے۔ وزارت نے واقعہ کے لیے ’کلا-لاک آپریشن علاقہ‘ کے علاوہ کوئی خاص جگہ نہیں بتائی، جو اپریل 2022 میں شمالی عراق میں کردستان ورکرس پارٹی کا ’پی کے کے‘ کے خلاف شروع کیے گئے ایک آپریشن کا حصہ ہے۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ میتھین گیس سے متاثر ترکی یونٹ مئی 2022 میں سرچ انڈ کلیئر آپریشن کے دوران گولی باری میں مارے گئے ایک فوجی افسر کے باقیات کی تلاش کر رہی تھی۔ گزشتہ تین برسوں سے ٹیمیں اس کے باقیات کی تلاش کر رہی ہیں، لیکن کامیابی نہیں ملی ہے۔
Published: undefined
جس غار کی تلاش کی جا رہی تھی وہ غار 852 میٹر (2795 فٹ) کی اونچائی پر ہے اور ایسا مانا جاتا ہے کہ ماضی میں پی کے کے کی طرف سے اسے اسپتال کے طور پر استعمال کیا گیا تھا، حالانکہ بعد میں اسے ترکی فوجیوں کے ذریعہ صاف کر دیا گیا۔
Published: undefined
ترکی اور ’پی کے کے‘ کے درمیان گزشتہ 40 سال سے لڑائی جاری ہے جو عراق اور شام کی سرحد تک پھیلی ہوئی ہے۔ ترکی نے شمالی عراق میں کئی ٹھکانے بنائے ہیں جہاں پی کے کے دہائیوں سے موجود ہے۔ حالانکہ اب ترکی حکومت اور پی کے کے میں ایک معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت پی کے کے لڑاکوں سے اگلے کچھ دنوں میں اپنے ہتھیار سونپنے کی امید ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined