دیگر ممالک

"تمہاری والدہ  نے ملاقات کی جگہ منتخب کی ہے": وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا طنزیہ جواب

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے  کہا کہ انہیں ہنسی آتی ہے کہ تم خود کو صحافی سمجھتے ہو۔ تم ایک انتہا پسند بائیں بازو کے نمائندے ہو جنہیں کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر ویکیپیڈیا</p></div>

فائل تصویر ویکیپیڈیا

 

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیفٹ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگار کے سوال پر ایسا طنزیہ جواب دیا جس سے ہال میں موجود صحافی دم بخود رہ گئے۔ایک رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی متوقع ملاقات کا مقام کس نے منتخب کیا؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا" تمہاری والدہ نے"۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ہنگری کے دارالحکومت بوداپسٹ میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت متوقع ہے۔

Published: undefined

یہ انتخاب کئی حلقوں میں سوالات پیدا کر رہا ہے کیونکہ پوتن کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے مطلوب قرار دے رکھا ہے۔ تاہم خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہنگری عدالت کے اس فیصلے پر عمل درآمد کا امکان کم ہے، کیونکہ ملک خود عدالت سے علیحدگی کے مرحلے میں ہے۔

Published: undefined

جب ہفنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاؤس سے دریافت کیا کہ ملاقات کا مقام کس نے طے کیا تو ترجمان کیرولین لیفٹ نے دوبارہ جواب دیا: “تمہاری والدہ نے۔” وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیفن چیونگ نے بھی یہی جملہ دہرایا۔

Published: undefined

کیرولین لیفٹ نے بعد میں کہاکہ "مجھے ہنسی آتی ہے کہ تم خود کو صحافی سمجھتے ہو۔ تم ایک انتہا پسند بائیں بازو کے نمائندے ہو جنہیں کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا ، حتیٰ کہ تمہارے ساتھی صحافی بھی نہیں۔ بہتر ہے کہ تم اپنی گمراہ کن اور متعصب نوعیت کے سوالات مجھے بھیجنا بند کرو"۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ،اردو‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined