دیگر ممالک

کابل ائیرپورٹ فائرنگ: افرا تفری کے عالم میں کم از کم 40 لوگوں کی ہوئی موت

امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے اپنے شہریوں اور افغان معاونین کو ملک سے نکالنے کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کی ہیں، حالانکہ کمرشیل پروازیں اب بھی بند ہیں۔

کابل ائیرپورٹ کی تصویر
کابل ائیرپورٹ کی تصویر آئی اے این ایس

افغانستان میں حالات اس وقت کچھ بہتر ضرور نظر آ رہے ہیں، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی باشندوں میں سخت خوف و دہشت کا ماحول ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ ملک چھوڑ کر بھاگنے پر آمادہ ہیں۔ اس درمیان طالبان کے ایک کمانڈر کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ بیرون ملکی فورسز کی گولی باری اور پیر کے روز مچی بھگدڑ میں کم از کم 40 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا نے کمانڈر کے حوالے سے بتایا کہ لوگوں کو بیرون ملک سفر کے بارے میں فرضی افواہوں سے دھوکہ نہیں دینا چاہیے اور انھیں ہوائی اڈے پر پہنچنے سے بچنا چاہیے۔

Published: undefined

دراصل طالبان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں مستقل امن اور ترقی لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور کسی کو بھی خوفزدہ ہونے یا پھر ملک چھوڑ کر بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ طالبان کمانڈر محب اللہ حکمت کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ وہاں (کابل ائیر پورٹ پر) بیرون ممالک کے ہوائی جہاز نہیں ہونے چاہیے تھے، پیر کو ہوائی اڈے پر 30 سے 40 لوگ مارے گئے اور کئی زخمی ہو گئے۔ لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنا چاہیے، ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے اپنے شہریوں اور افغان معاونین کو ملک سے نکالنے کے لیے اپنی پروازیں پھر شروع کی ہیں۔ حالانکہ کمرشیل پروازیں اب بھی بند ہیں۔ شہر میں طالبان حکومت کے دوسرے دن یعنی منگل کو بھی کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آس پاس افغانوں کی بھیڑ جمع ہو رہی تھی جو ملک سے باہر جانا چاہتے تھے۔ کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف عمر کے لوگ، خوتین اور مرد، کچھ بغیر پاسپورٹ کے ہی طیاروں میں سوار ہونے اور ملک کو خالی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کابل کے ایک باشندے نے کہا کہ بہت سے لوگ بغیر ویزا اور پاسپورٹ کے چلے گئے ہیں، اس لیے ہم آج رات یہاں آئے۔ بڑی تعداد میں خواتین یہ کہہ کر ملک سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ ملک میں حالات ٹھیک نہیں جس سے وہ مجبوراً ملک چھوڑنا چاہتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز