دیگر ممالک

ٹرمپ نہ روکتے تو اسرائیل ایران کے سپریم لیڈر کو قتل کر دیتا! رپورٹ میں بڑا انکشاف

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے دو روز قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ٹرمپ نے اسے روک دیا تھا!

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں نیا موڑ آگیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دو امریکی حکام کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے گزشتہ دو دنوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو اس منصوبے پر عمل درآمد سے روک دیا۔ اس کا ایک مطلب یہ بھی نکالا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ کو اسرائیلی حملے کے بارے میں پہلے سے علم تھا۔

Published: undefined

اس انکشاف سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان تہران کو سخت وارننگ دی تھی۔ ٹرمپ نے تہران کو یہ کہتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے کسی بھی طرح سے امریکی اثاثوں کو نقصان پہنچانے یا نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو امریکی فوج پوری طاقت سے ایران پر حملہ کرے گی۔

Published: undefined

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کی جس میں  ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ’’ اگر ایران ہم پر کسی بھی طرح سے حملہ کرتا ہے تو امریکی فوج اس پر اس طرح حملہ کرے گی جس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔‘‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کا سفارتی حل ممکن ہے۔ تاہم ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے سمجھوتہ کر سکتے ہیں اور اس تنازع کو ختم کر سکتے ہیں۔"

Published: undefined

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو اس وقت دھمکی دی جب تہران نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے اسرائیل پر ایرانی حملے کو روکنے میں مدد کی تو ایران خطے میں ان تمام ممالک کے فوجی اڈوں اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined