دیگر ممالک

عراق میں داعش کا حملہ، 6 سکیورٹی اہلکار اور 3 شہری ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ضلع تکریت میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے حملے میں 6 سکیورٹی اہل کار اور 3 شہری ہلاک ہوگئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ضلع تکریت میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے حملے میں 6 سکیورٹی اہل کار اور 3 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں جنگجوؤں نے ہفتے کے روز بغداد سے 200 کلومیٹر دور شمال میں واقع علاقے زاویہ میں سڑک کے کنارے ایک بم نصب کیا تھا،اس سے انھوں نے پہلے ایک کار کو نشانہ بنایا اور بم دھماکے میں کار میں سوار تین شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

Published: undefined

پولیس اہلکاروں اور نیم فوجی دستوں پر مشتمل امدادی ٹیم جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کردی جس سے نیم فوجی ملیشیا الحشدالشعبی کے چارجنگجو اور دو سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔فوری طور پر حملہ آور جنگجوؤں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ آیا ان کا بھی کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

زاویہ کے مقامی میئر اور پولیس نے داعش کے جہادیوں پر اس حملے کا الزام عاید کیا ہے۔ تاہم داعش کی جانب سے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 8 نومبر کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک واقع علاقہ الرضوانیہ میں ایک چیک پوسٹ پرداعش کے حملے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔گذشتہ کئی ماہ کے بعد بغداد کے نواح میں داعش کا یہ پہلا تباہ کن حملہ تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined