فائل تصویر آئی اے این ایس
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں حملہ نہ کرے۔ اس پر امریکی صدر ٹرمپ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کا مذاق اڑایا۔ اس پر ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ واقعی ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر کے لیے توہین آمیز اور ناقابل قبول ریمارکس دینا بند کرنا ہوں گے۔
Published: undefined
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی صدر کے ریمارکس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لاکھوں سچے پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا چاہیے۔"
Published: undefined
انہوں نے کہا، "ایرانی عوام کی پیچیدگی اور استقامت ہمارے شاندار قالینوں سے جھلکتی ہے، جو ان گنت گھنٹوں کی محنت اور صبر سے بُنے ہوئے ہیں۔ لیکن بحیثیت ملک ہمارا بنیادی جذبہ بہت سادہ اور واضح ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری کیا اہمیت ہے، ہم اپنی آزادی کی قدر کرتے ہیں اور ہم کسی کو بھی اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔"
Published: undefined
اسی دوران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران اسرائیل فوجی تنازع کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ "ایران کے عظیم اور طاقتور لوگوں نے دنیا کو دکھا دیا کہ اسرائیلی حکومت کے پاس ہمارے میزائلوں سے بچنے کے لیے اپنے ’ڈیڈی‘ کی طرف بھاگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔"
Published: undefined
اس دوران ایرانی وزیر خارجہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ "اگر کوئی غلط فہمی مزید بڑی غلطیوں کا باعث بنتی ہے تو ایران اپنی حقیقی صلاحیت دکھانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔ یہ صلاحیت یقینی طور پر ایران کی طاقت کے بارے میں کسی بھی غلط فہمی کو ختم کر دے گی۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined