
فائل تصویر آئی اے این ایس
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روک دیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت تہران میں طلبہ کے ایک گروپ سے گفتگو کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر بمباری روکی جائے اور صیہونی ریاست کو تیل اور خوراک کی برآمدات بھی روک دینی چاہیے۔
Published: undefined
7 اکتوبر سے اب تک حماس کے حملوں میں اسرائیل کے 1400 افراد ہلاک اور درجنوں یرغمال ہیں۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ میں بمباری جاری کر رکھی ہے جس میں 8 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے۔
Published: undefined
ایران کے روحانی پیشوا نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم میں امریکا بھی شریکِ جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو اس وقت غزہ کے مسئلے کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے جہاں امریکا، برطانیہ اور فرانس مظلوموں کے خلاف کھڑے ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ فلسطین کے مزاحمت کاروں کو دہشت گرد قرار دینا مغرب کا شرمناک عمل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined