فائل تصویر آئی اے این ایس
ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہفتہ کے روزہونے والی پہلی باضابطہ جوہری بات چیت تعمیری رہی اور دونوں ممالک نے اگلے ہفتے دوبارہ مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکہ اس بار پر زور دیتا رہا ہے کہ ایران کسی قسم کے جوہری ہتھیار نہ بنائے۔
Published: undefined
الجزیرہ کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ 'تعمیری' مذاکرات ختم ہو گئے ہیں اور دونوں فریقوں نے اس معاملے پر آئندہ ہفتے مزید مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔عمان نے کہا ہے کہ بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی اور بات چیت تعمیری رہی۔ ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی قیادت امریکی سفیر اسٹیو وٹ کوف نے کی۔
Published: undefined
عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والی اس بات چیت سے قبل جناب عراقچی نے کہا تھا کہ ان کا ملک غیر جانب دار معاہدہ چاہتا ہے۔ بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس بات چیت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined