ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای / آئی اے این ایس
ایران نے ایک بار پھر اسرائیل کے ایک جاسوس کو تختۂ دار پر لٹکا دیا ہے۔ ایران نے قم شہر میں ایک شخص کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کا قصوروار پایا، اس کے بعد اسے پھانسی دے دی گئی۔ یہ اطلاع ایرانی عدالت کی آفیشیل خبر رساں ایجنسی ’میزان‘ نے اتوار (19 اکتوبر) کو دی۔ رپورٹ کے مطابق رحم کی درخواست خارج ہونے کے بعد ہفتہ کی صبح پھانسی دی گئی۔ رپورٹ میں ملزم کا نام نہیں بتایا گیا، لیکن کہا گیا کہ اس شخص پر صہیونی حکومت کے ساتھ خفیہ تعاون کا الزام تھا اور اسے زمین پر بدعنوانی اور خدا کے خلاف دشمنی کے الزام میں قصوروار ٹھہرایا گیا۔ یہ دونوں جرم ایران کے اسلامی تعزیرات کے تحت سزائے موت کے قابل ہیں۔
Published: undefined
’میزان‘ کے مطابق ملزم نے اکتوبر 2023 میں اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ رابطہ اور تعاون شروع کیا۔ 4 ماہ بعد فروری 2024 میں اس کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کو حساس معلومات فراہم کی اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے لیے ایران کے اندر مشن انجام دیے۔ جاسوسی کی نوعیت یا گرفتاری کی تاریخ کے بارے میں زیادہ تفصیلات عام نہیں کی گئی ہیں۔
Published: undefined
ایران کی عدالت کا کہنا ہے کہ ایسے پھانسی کے فیصلے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، خاص طور سے اس وقت جب تہران کے مطابق اسرائیل دراندازی اور تخریب کاری کر رہا ہو۔ اس سے قبل 4 اکتوبر کو ایران نے 6 لوگوں کو پھانسی دی تھی، جن پر صوبہ خوزستان میں بم دھماکوں اور مسلح حملوں کا الزام تھا۔ مبینہ طور پر یہ لوگ موساد کے لیے کام کر رہے تھے، افسران کا کہنا ہے یہ گروپ صہیونی حکومت کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ براہ راست رابطہ میں رہ کر کام کر رہا تھا۔
Published: undefined
اسی طرح کچھ روز قبل 29 ستمبر کو بہمن چوبیاسل نامی ایک دیگر ملزم کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کا قصوروار پایا گیا اور اراک جیل میں پھانسی دی گئی۔ چوبیاسل پر حساس معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کا الزام تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال ایران-اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد بھی ایرن نے کم از کم 9 لوگوں کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دیا تھا۔
Published: undefined
انسانی حقوق کی تنظیموں اور مغربی حکومتوں نے سیاسی اور جاسوسی سے متعلق جرائم کے لیے ایران میں بڑھتے ہوئے سزائے موت کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ تہران کا دعویٰ ہے کہ پھانسی دیے گئے لوگ دشمن کی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹ تھے، جو دہشت گردی یا تخریب کاری میں شامل تھے۔ ایرانی افسران نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ایران کے اندر خفیہ حملوں کی منصوبہ بندی کی، جس میں جوہری سائنسدانوں کے قتل اور تزویراتی تنصیبات کی سائبر تخریب کاری شامل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined