دیگر ممالک

روس میں چار ہندوستانی طلباء پر کالج کے ہاسٹل میں چاقو سے حملہ

روس کے شہر اوفا میں ایک میڈیکل یونیورسٹی میں چاقو سے حملے میں چار ہندوستانی طلباء زخمی ہو گئے۔ ہندوستانی سفارت خانے نے اس کی تصدیق کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

روسی جمہوریہ کےباشکورتوستان میں اوفا کی ایک میڈیکل یونیورسٹی میں چاقو سے حملہ ہوا ہے۔ حملے میں چار ہندوستانی طلباء سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ہندوستانی سفارت خانے نے کل ہفتے کی رات یعنی 7 فروری کو اس واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ تمام زخمی طلباء کا علاج جاری ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اوفا میں ایک بدقسمت حملہ ہوا ہے جس میں چار ہندوستانی طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔ سفارت خانے نے کہا کہ وہ روس میں مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور کازان میں ہندوستانی قونصل خانے کے اہلکار زخمی طلباء کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے اوفامیں ہیں۔

Published: undefined

ہفتہ، 7 فروری کو، ایک 15 سالہ لڑکا اوفا میں اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس میں داخل ہوا۔ ملزم سیدھے ہاسٹل میں گیا اور وہاں موجود طلبہ پر اچانک چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملہ اس قدر اچانک ہوا ۔روسی وزارت داخلہ کے مطابق ملزم نے متعدد طالب علموں کو چاقو مارا۔ جب پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے دو پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کردیا۔ گرفتاری مزاحمت پر ملزم خود زخمی ہو گیا۔ وزارت داخلہ کی ترجمان میجر جنرل ارینا وولک نے بتایا کہ پولیس اہلکار ملزم کو زیر کرنے کے دوران زخمی ہوئے اور حملہ آور نے خود کو بھی زخمی کیا۔

Published: undefined

روسی وزارت صحت کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے چار افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ نوعمر حملہ آور کو بھی بچوں کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

Published: undefined

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم نیو نازی تنظیم سے تھا۔ مبینہ طور پر حملے کے دوران وہ قوم پرست نعرے لگا رہا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسیوں نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ہر پہلو سے جانچ کر رہے ہیں۔ واقعے کے بعد یونیورسٹی اور گردونواح میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ہندوستانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ہندوستانی طلباء کی حفاظت اس کی ترجیح ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined