دیگر ممالک

ہند نژاد کرشانگی میشرام نے تاریخ رقم کی، انگلینڈ میں سب سے کم عمر کی سالیسٹر بنیں

کرشانگی نے صرف 18 سال کی عمر میں قانون میں فرسٹ کلاس میں آنرس کی ڈگری حاصل کی تھی۔ انہوں نے بنیادی طور پر مغربی بنگال میں پرورش پائی اور ابھی وہ یو اے ای میں رہتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کرشانگی میشرام، تصویر ’سوشل میڈیا‘</p></div>

کرشانگی میشرام، تصویر ’سوشل میڈیا‘

 

ایک غیر معمولی کامیابی کے طور پر 21 سالہ ہند نژاد باصلاحیت وکیل کرشانگی میشرام انگلینڈ اینڈ ویلس میں اب تک کی سب سے کم عمر کی سالیسٹر بن گئی ہیں۔ کرشانگی نے بنیادی طور سے مغربی بنگال میں پرورش پائی تھی اور وہ ابھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رہتی ہیں۔ انہوں نے محض 15 سال کی عمر میں ملٹن کینس واقع اوپن یونیورسٹی سے قانون کی پڑھائی شروع کی تھی۔

Published: undefined

کرشانگی نے صرف 18 سال کی عمر میں قانون میں فرسٹ کلاس میں آنرس کی ڈگری حاصل کر لی تھی۔ ایسا کرنے والی وہ اوپن یونیورسٹی کی اب تک کی سب سے کم عمر کی طلبہ بن گئی تھیں۔ مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران ان کی کامیابی کا جشن منایا گیا جہاں فیکلٹی اراکین نے ان کی لگن اور سخت محنت کی بھرپور تعریف کی۔

Published: undefined

کرشانگی نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنی یونیورسٹی کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اوپن یونیورسٹی کی بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے صرف 15 سال کی عمر میں ایل ایل بی کی پڑھائی شروع کرنے کا موقع دیا۔ کرشانگی نے آگے کہا کہ اپنی پڑھائی کے دوران ہی میں نے نہ صرف اپنے قانونی کیریئر کی اکیڈمی کی بنیاد رکھی بلکہ اس کے ساتھ قانون کے تئیں ایک گہرا اور مستقل جنون بھی پایا۔

Published: undefined

اس ہفتے کے ’او یو‘ کے عنوان نے، ’دی لاء سوسائٹی گزٹ‘ کی یکم اگست کی کاپی پر ایک نظر ڈالی جس میں اس نوجوان گریجوٹ کا ذکر صفحہ 11 کے نیچے کیا گیا تھا۔ عنوان میں لکھا تھا، ’’وکیل یقینی طور سے نوجوان ہو رہے ہیں‘‘۔ اس مفصل تحریر میں ہند نژاد اس طلبا کو 21 سال اور 4 مہینے کی عمر میں سالیسٹر بنے کے لیے مبارک باد دی گئی تھی۔ اس کے بعد کرشانگی کی زندگی کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی تھی۔

Published: undefined