دیگر ممالک

یوکرین سے جاری جنگ کے درمیان روس نے آخر دے ہی دی ’تیسری عالمی جنگ‘ کی دھمکی، دنیا تشویش میں مبتلا

روسی حملوں کے درمیان یوکرین ناٹو میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے، اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے روس نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

روسی کا یوکرین پر حملہ جاری ہے اور یوکرین بھی کسی حال میں شکست ماننے کو تیار نہیں ہے۔ اس درمیان کئی بار ایسے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں کہ یہ جنگ کہیں تیسری عالمی جنگ میں تبدیل نہ ہو جائے۔ اب اس سلسلے میں روس کا ایک ایسا بیان سامنے آیا ہے جس نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ دراصل روسی حملوں کے درمیان یوکرین ناٹو میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے روس نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یوکرین جانتا ہے کہ اگر وہ ناٹو میں شامل ہوا تو یہ اس جنگ کو تیسرے عالمی جنگ میں تبدیل کر دے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ روس اس سے پہلے نیوکلیائی اسلحہ استعمال کرنے کو لے کر بھی کئی مرتبہ بیان جاری کر چکا ہے۔ ایسے بیانات کی وجہ سے ہی تیسری عالمی جنگ کا اندیشہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔ اب جب کہ روس نے تیسری عالمی جنگ کی سیدھے طور پر دھمکی دے دی ہے، تو ایک سنگین حالات پیدا ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ روسی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی سکریٹری الیکزنڈر وینیڈکتو نے یہ دھمکی آمیز بیان دیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’یوکرین جانتا ہے کہ اگر وہ ناٹو میں شامل ہوا تو یہ اس جنگ کو تیسری عالمی جنگ میں تبدیل کر دے گا۔‘‘ ولادیمیر پوتن کے قریبی کہے جانے والے الیگزنڈر وینیڈکتو نے کہا کہ اس طرح کا قدم اٹھانے کا انجام خود ناٹو اراکین بھی سمجھتے ہیں۔

Published: undefined

روس کی طرف سے یہ تنبیہ اس وقت آئی ہے جب یوکرین کے کئی علاقوں میں روس لگاتار حملے کر رہا ہے۔ حالانکہ روس کی اس دھمکی کے بعد فرانس کے صدر امینوئل میکروں نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ میکروں نے کہا ہے کہ ہم عالمی جنگ نہیں چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم یوکرین کی خود مختاری بچانے میں مدد کر رہے ہیں، لیکن کبھی روس پر حملہ نہیں کریں گے۔‘‘ امینوئل کا یہ بھی کہنا ہے کہ روسی صدر پوتن کو اب اس جنگ کو روک دینا چاہیے اور یوکرین کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined