دیگر ممالک

امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا شروع، فوجی طیاروں میں سرحد پار لے جایا جا رہا ہے

وائٹ ہاؤس نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں غیر قانونی تارکین وطن فوجی طیارے میں سوار ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 

امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا شروع ہو گیا ہے۔ انہیں فوجی طیاروں میں لاد کر سرحد پار لے جایا جا رہا ہے۔ ایسی ہی ایک پرواز کی تصویر وائٹ ہاؤس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر شیئر کی ہے۔

Published: undefined

امریکی صدر ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے فوری بعد جن ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے تھے ان میں غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا سے نکالنے کا حکم بھی شامل تھا۔ اب انتظامیہ نے اپنے نئے صدر کے اس حکم کو نافذ کر دیا ہے۔ امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کی جا رہی ہے، انہیں پکڑا جا رہا ہے اور پھر امریکی سرحد سے باہر چھوڑ دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدوں میں امریکہ میں غیر قانونی دراندازی کا معاملہ زور و شور سے اٹھایا تھا۔ اپنی پوری مہم کے دوران وہ یہ بات دہراتے رہے کہ صدر بنتے ہی وہ غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی سرحد سے باہر بھیج دیں گے۔ اب جب کہ ان کے فیصلے پر عملدرآمد ہو رہا ہے، وائٹ ہاؤس نے تصویر کے ساتھ اپنی پوسٹ میں لکھا ہے، 'وعدے کیے گئے، وعدے وفا کیے گئے۔' پوسٹ میں لکھا ہے کہ 'حسب وعدے کے مطابق صدر ٹرمپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ جو بھی غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوگا اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔'

Published: undefined

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہیں۔ وہ ایک لائن میں کھڑے ہیں اور فوجی طیارے C17 کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پہلے دن ایسی دو پروازیں روانہ ہوئیں۔ دونوں میں 80 غیر قانونی تارکین وطن کو منتقل کیا گیا۔ یہ پروازیں امریکہ کے پڑوسی ملک گوئٹے مالا گئی تھیں۔

Published: undefined

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، 'گوئٹے مالا اور امریکا غیر قانونی نقل مکانی کو مکمل طور پر ختم کرنے اور سرحدی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کا آغاز آج دو پروازوں سے ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined