دیگر ممالک

اسلام کو جانیں، عربی زبان سیکھیں، اسرائیل نے جاسوسوں کو ٹاسک دیا

اسرائیلی حکومت نے انٹیلی جنس آپریشن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب تمام انٹیلی جنس افسران اور سپاہیوں کے لیے عربی زبان سیکھنا اور اسلامی ثقافت کا مطالعہ کرنا  لازمی  ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل کی بنجامن نیتن یاہو حکومت نے انٹیلی جنس نظام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اسرائیل ڈیفنس فورس(آئی ڈی ایف)کے تحت انٹیلی جنس ایجنسی 'امان' (ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری انٹیلی جنس) نے تمام انٹیلی جنس افسران اور فوجیوں کے لیے عربی زبان سیکھنا اور اسلام کا مطالعہ کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عربی بولنے والی تنظیمیں جیسے حماس، حزب اللہ اور یمن کے حوثی باغیوں کے رابطے اور کام کو بہتر طور پر سمجھنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ اکتوبر 2023 میں انٹیلی جنس کی ناکامیوں کے بعد کیا گیا ہے جس میں ان دھڑوں کے حملوں کے بارے میں پیشگی معلومات نہیں مل سکیں۔

Published: undefined

اس جامع تربیتی منصوبے کی قیادت جنرل شلومی بائنڈر کر رہے ہیں، جو 'امان' انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی سربراہ ہیں۔ ان کے بقول، اس کا مقصد تمام انٹیلی جنس افسران کو اسلامی ثقافت کی گہری سمجھ دینا اور آئندہ چند سہ ماہیوں میں عربی زبان میں 50 فیصد سے زیادہ مہارت حاصل کرنا ہے۔ بائنڈر کا کہنا ہے کہ 'اب تک ہم اسلامی ثقافت، زبان اور علاقائی باریکیوں میں کمزور ی پیدا کر رہے ہیں۔ اب ان علاقوں میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کا وقت ہے۔'

Published: undefined

آئی ڈی ایف سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونٹ 8200 (اسرائیل کے سائبر انٹیلی جنس یونٹ) کے ماہرین کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اب تک حوثی دھڑوں کی بات چیت اور منصوبوں کو سمجھنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے یہ نیا تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ آرمی ریڈیو کے فوجی نمائندے ڈورون کدوش کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف)اب عربی اور اسلامی تعلیم کے لیے ایک نیا شعبہ قائم کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد زبان اور علاقائی تفہیم کو فروغ دینا ہے۔(بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • راہل گاندھی نے گجرات میں ’گمبھیرا پل حادثہ‘ میں ہلاک افراد کے کنبوں سے کی ملاقات، متاثرین نے کیا اظہارِ درد

  • ,
  • بیسک اسکولوں کے انضمام کی مخالفت میں سماجوادی پارٹی نے شروع کی ’پی ڈی اے پاٹھ شالا‘