دیگر ممالک

ہانک کانگ نےہندوستان،پاکستان اور فلپائن کی پروازوں پر لگائی دو ہفتوں کی پابندی

ہانک کانگ شہر میں اتوارکوکورونا وائرس کے30 نئےمعاملے سامنےآئےجن میں سے 29 باہر سےآئے ہوئے ہیں۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس 
فائل تصویر آئی اےاین ایس  

کورونا وبا کےپھیلاؤ کےپیش نظر ہانگ کانگ نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ اگلےدوہفتوں کےلئےہندوستان، پاکستان اور فلپائن سےآنےوالی پروازوں پر پابندی لگارہا ہے۔ہانگ کانگ نےان تین ممالک سےآنےوالی تمام پرواز یں معطل کر دی ہیں۔ہانک کانگ کےذمہ داران اس کی وجہ کووڈ19 کے ایشیائی ممالک میں نئے N501Yمیوٹینٹ پائے جانا بتا رہے ہیں۔یہ پابندی 20 اپریل یعنی کل سےلگےگی۔

Published: undefined

ہانک کانگ حکومت نے کہا ہےکہ گزشتہ 14دنوں میں کئی ایسےمعاملات رپورٹ ہوئےہیں جس سے یہ ظاہر ہو تا ہے کہ ان ممالک سےاس نئے اسٹرین کےکئی معاملہ سامنےآئےہیں اس لئے ان ممالک کو ’انتہائی خطرےکےخانے‘ میں رکھاگیاہے ۔واضح رہے ہانک کانگ شہر میں اتوارکوکورونا وائرس کے30 نئےمعاملے سامنےآئےجن میں سے 29 باہر سےآئےہوئےہیں ۔یہ تعداد15 مارچ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ہانک کانگ میں ابھی تک کوروناکے11,600 کیسز رپورٹ ہوئےہیں اور 209 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

ہانک کانگ کی انتظامیہ اپنےشہریوں سےٹیکہ لگوانے کےلئےزور دےرہی ہے لیکن ابھی تک صرف نو فیصد عوام نےٹیکہ لگوایا ہے۔حکومت نےگزشتہ ہفتہ ٹیکہ لگوانے کادائرہ بڑھاتے ہوئے اس میں16 سے 29 سال کی آبادی کو بھی شامل کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہےپروازوں کی اس پابندی سے جو ایئر لائنس متاثر ہوں گی اس میں کیتھے پیسیفک،ہانککانگ ایئرلائنس، وستارا اور کیبو پیسیفک شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined