دیگر ممالک

ہونڈوراس کے صدر ہرنانڈیز کوروناانفیکشن کے شکار، اسپتال میں داخل

ہونڈوراس میں اب تک کورونا کے 10،739 معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 343 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

میکسیکو سٹی: وسطی امریکی ملک ہونڈوراس کے صدر جوآن اورلینڈو ہرنانڈیز کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ اطلاع ہونڈوراس کے صدر دفتر نے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں دی۔ بیان کے مطابق ہرنانڈیز کو کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد بغرض علاج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں نمونیہ بھی ہے۔فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

Published: undefined

صدر دفتر نے ہرنانڈیز کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبر دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "کووڈ -19 سے متاثر پائے جانے کے بعد صدر کی صحت مسلسل بہتر ہورہی ہے۔ صدر ہرنانڈیز کے ڈاکٹر سیسار آرون کاراسکو کے مطابق وہ فوجی اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔" قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہونڈوراس میں اب تک کورونا کے 10،739 معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 343 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined