دیگر ممالک

کورونا ویکسین کو لے کر ٹرمپ نے کیا حیرت انگیز دعویٰ، 20 لاکھ ڈوز تیار!

کورونا وائرس انفیکشن سے پوری دنیا پریشان ہے، وہیں امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دریافت ہو گئی ہے اور اس کا 20 لاکھ ڈوز بھی استعمال کے لیے تیار ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ
ڈونالڈ ٹرمپ 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے کورونا وبا کی ویکسین دریافت کر لیا ہے۔ امریکہ نے 20 لاکھ ویکسین تیار کر لی ہے اور اس کے محفوظ ہونے کی بات صاف ہوتے ہی اس کا استعمال بھی شروع کر دیا جائے گا۔ امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین تیار ہے، لیکن ابھی تک ویکسین سیکورٹی کی جانچ میں پاس نہیں ہوئی ہے۔ ویکسین جیسے ہی سیکورٹی میں پاس ہوتی ہے، اس کا ٹرانسپورٹیشن شروع ہو جائے گا۔

Published: undefined

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ ویکسین ٹرانسپورٹیشن کے لیے تیار ہے۔ ویکسین کو لے کر ہوئی میٹنگ میں پتہ چلا ہے کہ ہم حیرت انگیز طور پر بہتر کر رہے ہیں۔ ملک میں ویکسین کو لے کر ٹیم لگاتار اچھا اور تیزی سے کام کر رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ کورونا وبا سے ان کے ملک کی حالت خستہ ہو گئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی معیشت دنیا میں سب سے بہتر تھی، لیکن اب ہم خراب حالات سے گزر رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ورلڈومیٹر کے مطابق امریکہ میں کورونا انفیکشن سے متاثر کل مریضوں کی تعداد تقریباً 20 لاکھ ہو گئی ہے جب کہ اس بیماری کی وجہ سے امریکہ میں اب تک 1 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد کی جان چلی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 7 لاکھ 38 ہزار سے زائد مریض اس بیماری سے چھٹکارا پا کر اسپتال سے گھر بھی لوٹ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined