دیگر ممالک

دنیا کو نمبروں کے باکسز یعنی ’سوڈوکو‘ میں الجھانے والے ماکی کاجی کا انتقال

ریاضی پر مشتمل بے مثال کھیل تیار کرنے اور اس خانہ نما کھیل میں دنیا کو پھنسانے والے ماکی کاجی یونیورسٹی ڈراپ آؤٹ تھے، وہ جاپان کی ایک پرنٹنگ کمپنی میں کام کرتے تھے۔

سوڈوکو کے بانی ماکی کاجی
سوڈوکو کے بانی ماکی کاجی تصویر سوشل میڈیا

سوڈوکو کے بارے میں کون نہیں جانتا ہوگا، لیکن یہ لوگ کم ہی لوگ جانتے ہوں گے کہ یہ کھیل جاپانی ہے، اور اس سے بھی کم لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ اس کے بانی کا نام ماکی کاجی ہے۔ افسوسناک خبر یہ ہے کہ 69 سالہ ماکی کاجی اب اس دنیا میں نہیں رہے، لیکن ان کے ذریعہ بنائی گئی ریاضی کی پہیلی پر مبنی کھیل پوری دنیا میں مشہور ہو چکا ہے۔

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریاضی پر مشتمل بے مثال کھیل تیار کرنے اور اس خانہ نما کھیل میں دنیا کو پھنسانے والے ماکی کاجی یونیورسٹی ڈراپ آؤٹ تھے۔ وہ جاپان کی ایک پرنٹنگ کمپنی میں کام کرتے تھے۔ بعد میں انھوں نے اپنی خود کی پہیلی میگزین کی شروعات کی۔ ماکی کاجی کے ذریعہ نمبروں کے باکسز والے کھیل کا نام ’سوڈوکو‘ رکھے جانے کے پیچھے بھی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ دراصل جاپانی زبان میں سوڈوکو کا مطلب ہوتا ہے ’ہر نمبر سنگل ہونا چاہیے‘۔ انھوں نے اسے 80 کی دہائی کے وسط میں بنایا تھا۔

Published: undefined

سوڈوکو کے گاڈ فادر کی شکل میں مشہور کاجی نے یہ پہیلی بچوں کے لیے تیار کی تھی، یا پھر ان لوگوں کے لیے جو بہت زیادہ سوچنا پسند نہیں کرتے تھے۔ اس کھیل کا نام نمبروں کے جاپانی کردار سے بنا ہوا ہے۔ اس میں کھلاڑی صف ستونوں اور بلاک میں بغیر دہرائے 1 سے 9 تک کے نمبر بھرتے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ 2004 میں سوڈوکو عالمی سطح پر سرخیوں میں اس وقت آیا جب نیوزی لینڈ کے ایک شیدائی نے آگے آ کر اسے برطانوی اخبار ’دی ٹائمز‘ میں شائع کروایا۔ کاجی اپنی پہیلی کمپنی نکولی کمپنی کے جولائی تک چیف ایگزیکٹیو تھے۔ ان کا یہاں مٹاکا میں 10 اگست کو انتقال ہو گیا اور کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ اس کی خبر کافی دیر سے دنیا میں پھیلی۔ بتایا جاتا ہے کہ کاجی پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined