
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے غزہ تباہ و برباد ہو چکا ہے۔ ہزاروں بچوں، بزرگوں و خواتین کی جانیں جا چکی ہیں۔ مختلف ممالک کے ذریعہ اسرائیل سے جنگ بندی کی اپیل کی جا رہی ہے، لیکن اب تک اس اپیل کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیا ہے۔ حالانکہ تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیل انسانی ہمدردی کو پیش نظر رکھتے ہوئے روزانہ کچھ گھنٹوں کے لیے جنگ روکنے پر راضی ہو گیا ہے۔
Published: undefined
امریکی صدر جو بائڈن کا کہنا ہے کہ انھوں نے یرغمالوں کو چھڑانے کے لیے مذاکرہ کے دوران اسرائیل سے غزہ میں حماس کے خلاف جاری اس کی جنگ کو تین دن سے زائد روکنے کی گزارش کی ہے۔ اس تعلق سے وہائٹ ہاؤس کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل شمالی غزہ میں شہریوں کو نکلنے دینے کے لیے جنگ میں ہر روز 4 گھنٹہ کی ’انسانی ہمدردی پر مبنی روک) کے لیے راضی ہو گیا ہے۔ بائڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے شہریوں کو نکلنے کے لیے ایک دوسرا راستہ محفوظ کر لیا ہے۔
Published: undefined
اس سلسلے میں 9 نومبر کو خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائڈن نے پیر کے روز فون کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے روزانہ طور پر جنگ بندی کے لیے کہا۔ ’اے پی‘ کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت پہلی جنگ بندی کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انھوں نے جانکاری دی کہ اسرائیل نے ہر دن چار گھنٹے کی وِنڈو (وقت) کا اعلان کم از کم تین گھنٹے پہلے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اسرائیل ان علاقوں سے شہریوں کو نکلنے کے لیے ایک دوسرا گلیارا بھی کھول رہا ہے جو حماس کے خلاف اس کی فوجی مہم کا موجودہ فوکس ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق بائڈن نے نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ انھوں نے حماس کی طرف سے یرغمال بنا کر رکھے گئے لوگوں کو چھڑانے سے متعلق بات چیت کے دوران اسرائیلیوں سے تین دن سے زائد وقت تک (حملہ کرنے سے) رکنے کے لیے کہا تھا۔ حالانکہ بائڈن نے کسی عام جنگ بندی کے امکانات سے انکار کیا تھا۔ یہ سوال کیے جانے پر کہ کیا وہ نیتن یاہو کی طرف سے انسانی ہمدردی پر مبنی روک میں تاخیر کو لے کر مایوس ہیں، انھوں نے جواب دیا تھا کہ ’’میری امید سے تھوڑا زیادہ وقت لگا۔‘‘
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined