پاکستانی پولیس، تصویر سوشل میڈیا
افغانستان اور پاکستان کی سرحدی فورسز کے درمیان تصادم میں 19 پاکستانی فوجی اور 3 افغان شہری کی ہلاکت سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ مقامی میڈیا نے ہفتہ کے روز اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تصادم شدید تھا جس میں کم از کم 19 پاکستانی فوجی جاں بحق ہو گئے۔
Published: undefined
طلوع نیوز نے وزارت برائے قومی دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کی سرحد سے متصل مشرقی افغانستان کے خوست اور پکتیا صوبوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرحدی فورسز نے صوبہ خوست کے ضلع علی شیر میں کئی پاکستانی فوجی چوکیوں کو آگ لگا دی اور صوبہ پکتیا کے ضلع ڈنڈ پتن میں 2 پاکستانی چوکیوں پر قبضہ کر لیا۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈنڈ پتن میں پاکستانی فوجیوں کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولوں سے 3 تین افغان شہری ہلاک ہو گئے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ تصادم منگل کی رات صوبہ پکتیکا میں پاکستانی فوجیوں کے فضائی حملوں کے بعد ہوئیں جن میں خواتین اور بچوں سمیت 51 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined