فائل تصویر آئی اے این ایس
ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن میجر جنرل امیر حیات مقدم نے کہا ہے کہ تہران سمندر سے امریکہ کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ویب سائٹ "مرصد ایران" کے مطابق امیر حیات مقدم نے مزید کہا یہ خارج از امکان نہیں ہے کہ اگلے (ایرانی) میزائل واشنگٹن اور نیویارک تک پہنچیں گے۔
Published: undefined
امیر حیات مقدم نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ تقریباً بیس سال سے بحری جہازوں اور بحری ٹکڑوں سے میزائل لانچ کرنے کی ضروری صلاحیتوں کو تیار کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ ایران دس ہزار کلومیٹر کے فاصلے کے باوجود اپنے جہازوں کے ساتھ امریکی ساحلوں سے دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ سکے اور اس کے بڑے شہروں کو نشانہ بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام یوروپی ممالک بھی ایرانی میزائلوں کی پہنچ میں ہیں۔ ایرانی میزائلوں کی صلاحیت برطانیہ، فرانس، جرمنی اور مغربی و مشرقی یورپ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔
Published: undefined
یہ بیانات حیات مقدم کے اس ردعمل کے سیاق میں آئے ہیں جو انہوں نے یورپی ٹرائیکا (برطانیہ، فرانس اور جرمنی) کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھیجے گئے ایک خط کے جواب میں دیے تھے جس میں انہوں نے اگست 2025 کے اختتام سے پہلے اگر ایران جوہری مذاکرات کی میز پر واپس نہ آیا تو "ٹرگر میکانزم" کو فعال کرنے کی اپنی تیاری کا اظہار کیا تھا۔
Published: undefined
خط میں کہا گیا تھا کہ تینوں ملکوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایران کا جواب نہ دینا "ٹرگر میکانزم" کو فعال کرنے کا باعث بنے گا۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ انہوں نے تہران کو امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں داخل ہونے کے بدلے ایک محدود توسیع کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی فریق کی طرف سے اس تجویز پر ابھی تک کوئی سرکاری جواب نہیں آیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے اس میکانزم کو فعال کرنے سے وہ بین الاقوامی پابندیاں دوبارہ عائد ہو جائیں گی جو جوہری معاہدے سے پہلے موجود تھیں اور جنہیں سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے تحت "جامع مشترکہ ایکشن پلان" یا جوہری معاہدہ کہلانے والے منصوبے پر دستخط کے ساتھ ہی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
تاہم امیر حیات مقدم نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرائیکا کا خط کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ ۔ ٹرگر میکانزم کی کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ ایران پر عائد پابندیاں پہلے ہی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میکانزم کو دوبارہ فعال کرنے سے ان کے ملک پر کوئی نیا بوجھ نہیں پڑے گا۔ زیادہ تر عائد پابندیوں کے پیچھے امریکہ ہے اور یورپی دباؤ بہت کمزور ہے۔
Published: undefined
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو باب سات کے تحت رکھنا موجودہ حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گا۔ کیونکہ فوجی خطرات پہلے ہی موجود ہیں۔ ایرانی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ تہران پر ممکنہ تمام قسم کی پابندیاں پہلے ہی عائد ہو چکی ہیں۔ اس لیے میکانزم کو فعال کرنے کا کوئی خاص عملی اثر نہیں ہوگا۔ امریکی اور یورپی پابندیاں اپنی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "یورپی ٹرائیکا" کی طرف سے مطلوبہ توسیع قانونی طور پر قرارداد 2231 کے تحت منسوخ شدہ پابندیوں کو دوبارہ عائد کرنا پیچیدہ بنا دے گی جس سے ایران کو باب سات میں واپس لانے کی قانونی بنیاد کمزور ہو جائے گی۔
Published: undefined
فوجی پہلو پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ اب خوفناک نہیں رہی جیسا کہ پہلے تھی۔ 12 دن تک جاری رہنے والی آخری جنگ کے دوران ایران تل ابیب اور حیفا جیسے اسرائیلی شہروں پر بمباری کرنے میں کامیاب رہا۔ یہ حملے اسرائیل کے ساتھ تنازع کی تاریخ میں ایک غیر معمولی حقیقت تھے۔ انہوں نے کہا ان حملوں نے مساوات کو بدل دیا ہے۔ امریکی اور اسرائیلی فریق "زیادہ محتاط" ہو گئے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹیرین نے اس بات کی تصدیق کہ کہ ان کا ملک نئی جنگ شروع ہونے سے نہیں ڈرتا۔ ایرانی میزائل یورپ یا امریکہ میں سٹریٹجک اہداف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ (بشکریہ نیوز پورٹل’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘، اردو)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined