فائل تصویر آئی اے این ایس
یوروپی یونین نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ جامع منصوبے کے پہلے مرحلے پر طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد فوری جنگ بندی اور مغویوں کی رہائی کو یقینی بنانا ہے۔
Published: undefined
یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا "ہم غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے مجوزہ جامع منصوبے کے نفاذ میں اپنے دستیاب مختلف ذرائع کے ذریعے حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔" بیان میں مزید کہا گیا کہ یورپی یونین غزہ کی پٹی کے استحکام اور تعمیرِ نو میں تعاون کے لیے بھی آمادہ ہے۔
Published: undefined
تنظیم نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ معاہدے پر کسی تاخیر کے بغیر مکمل عمل درآمد کریں تاکہ جنگ بندی مستقل شکل اختیار کرے، تمام مغویوں کی رہائی ممکن ہو اور انسانی امداد بلا رکاوٹ پہنچ کر مستحکم انداز میں تقسیم کی جا سکے۔یورپی یونین نے یہ بھی کہا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی اور اس کی جاری اصلاحات کی حمایت جاری رکھے گی۔
Published: undefined
یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ جمعے کی دوپہر غزہ کی پٹی میں نافذ العمل ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا "جنگ بندی کا معاہدہ دوپہر 12 بجے سے نافذ ہو گیا ہے ... اسرائیلی افواج اپنی نئی تعیناتی کی حدود میں منتقل ہونا شروع ہو گئی ہیں تاکہ جنگ بندی اور مغویوں کی واپسی کے معاہدے پر عمل درآمد کیا جا سکے۔" ساتھ ہی فوج نے خبردار کیا کہ بعض علاقے اب بھی "شہریوں کے لیے نہایت خطرناک" ہیں۔
Published: undefined
غزہ کے شہری دفاع کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے کئی علاقوں خصوصاً غزہ شہر اور خان یونس سے انخلا شروع کر دیا ہے اور تقریباً ڈھائی لاکھ شہری جنگ بندی کے نفاذ کے بعد شمالی غزہ کے تباہ شدہ علاقوں کی طرف واپس لوٹ آئے ہیں۔
Published: undefined
یاد رہے کہ امریکی صدر نے بدھ کی شب اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ اتفاق رائے شرم الشیخ میں مصر، قطر، امریکا اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والی بالواسطہ بات چیت کے نتیجے میں سامنے آیا۔ اس معاہدے نے غزہ میں دو سال سے جاری تباہ کن جنگ کے خاتمے کی ایک نئی امید پیدا کی ہے۔
Published: undefined
تاہم منصوبے کے مطابق غزہ کی پٹی کا تقریباً 53 فی صد حصہ فی الحال اسرائیلی کنٹرول میں رہے گا، جب کہ دوسرے مرحلے میں اسرائیلی فوج باقی علاقوں سے بھی انخلا عمل میں لائے گی۔ یہاں تک کہ اس حفاظتی پٹی (بفر زون) تک جو غزہ کی کل زمین کا تقریباً 15 فی صد بنتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined