دیگر ممالک

مصر: چرچ پر حملہ کے 36 ملزمان کو سزائے موت دینے کی تیاری

ملزمان قاہرہ کے قبطی كیتھڈرل چرچ پر ہوئے اس حملے میں بھی شامل ہیں جس میں کم از کم 25 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ تمام حملوں کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے لی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا قاہرہ: اپریل 2017 کو ہوئے چرچ پرحملہ میں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے

قاہرہ: مصر کی ایک فوجی عدالت نے چرچ پر بم حملہ کے 36 ملزمان کو سزائے موت دئیے جانے پر غوروخوض کے لیے ان کے نام ملک کے ٹاپ مذہبی ادارہ کے پاس بھیجا گیا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے اس بات کی جانکاری دی۔

تمام 36 ملزمان پر قاہرہ کے قبطی كیتھڈرل سمیت تین قبطی چرچوں پر ہوئے حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ان حملوں میں دسمبر 2016 میں قاہرہ کے قبطی كیتھڈرل چرچ پر ہوا حملہ بھی شامل ہے جس میں کم از کم 25 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ اور ان تمام حملوں کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے لی تھی۔

Published: 11 Apr 2018, 9:01 AM IST

مصر کے قانون کے مطابق آخری فیصلے سے پہلے عدالت سزائے موت کے معاملات کو غور کرنے کیلئے مفتی کے پاس بھیجاجاتا ہے، تاہم مفتی کا فیصلہ پابند نہیں ہوتا۔ ان معاملات سے منسلک ایک وکیل نے بتایا کہ عدالت اس معاملے میں 15 مئی کو اپنا آخری فیصلہ سنائے گی۔

Published: 11 Apr 2018, 9:01 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Apr 2018, 9:01 AM IST