فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکہ میں انتہائی پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا (ایچ پی اے آئی) یا برڈ فلو کے قہر کے دوران کیلیفورنیا میں انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔یہ اطلاع امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کی تازہ ترین رپورٹ میں دی گئی ہے۔
Published: undefined
جمعہ کو جاری ہونے والی یو ایس ڈی اےکی رپورٹ کے مطابق، گولڈن اسٹیٹ میں ایک درجن بڑے چھلکے والے انڈوں کی بینچ مارک قیمت 0.78 امریکی ڈالر سے بڑھ کر 8.97 امریکی ڈالر ہوگئی، جب کہ جنوبی کیلیفورنیا میں ایک درجن جمبو انڈوں کی ہول سیل قیمت اوسطاً 8.91 امریکی ڈالر سے 9.10 ڈالر تک پہنچ گئی۔ جمبو انڈے مرغی کے انڈوں کا سب سے بڑا سائز ہے جس کی درجہ بندی یو ایس ڈی اے کے ذریعہ کی گئی ہے، اس کے بعد اضافی بڑے، بڑے اور درمیانے درجے کے انڈے ہوتے ہیں۔
Published: undefined
اس دوران یو ایس ڈی اے کی طرف سے جاری ہونے والی ہفتہ وار رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں انڈوں کی قیمتیں ’حالیہ ریکارڈ کی بلند ترین سطح سے کسی حد تک گرنا شروع ہو گئی ہیں لیکن ان میں استحکام برقرار ہے۔‘
Published: undefined
حال ہی میں نیویارک کی مارکیٹ میں خوردہ فروشوں کو فراہم کیے جانے والے بڑے کارٹن شیل والے انڈوں کی خودرہ قیمت 0.12 سے بڑھ کر 6.06 ڈالر فی درجن ہوگئی۔ اکتوبر میں قیمت 3.13 ڈالر اور ایک سال پہلے 2.13 تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز