دیگر ممالک

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں، امریکی وزیر خارجہ آج سعودی عرب پہنچیں گے

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بھی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے اور پیر کے روز شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 10 سے 12 مارچ کے دوران سعودی عرب کے دورے رہیں گے ۔ ان کے اس تین روزہ دورے کے دوران روس اور یوکرین جنگ سے متعلق موضوعات پر ریاض میں یوکرینی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوگی۔اس امر کا اعلان امریکی دفتر خارجہ نے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

Published: undefined

روبیو سعودی عرب میں اپنی موجودگی کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وزیر خارجہ مارکو روبیو کینیڈا پہنچیں گے۔ جہاں وہ جی 7 ملکوں کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ان کی یہ سرگرمی 12 سے 14 مارچ کے دوران جاری رہے گی۔

Published: undefined

امریکی وزیر خارجہ نے جمعہ کے روز یوکرینی وزیر خارجہ آندری صبیحہ سے بات چیت کی تھی اور بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ روس و یوکرین کی جنگ کو جلد سے جلد ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ہونے والی گرما گرم ملاقات سے یوکرین کے لیے فوجی و انٹیلی جنس کے شعبوں میں مدد روک چکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں یہ ملاقات 28 فروری کو ہوئی تھی۔

Published: undefined

ادھر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بھی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے اور پیر کے روز شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ تاکہ یوکرین و روس جنگ بندی کے سلسلے میں اپنا نقطہ نظر سعودی قیادت کے سامنے بھی رکھ سکیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined