دیگر ممالک

فلپائن میں آج دوسری بار ڈولی زمین، اس مرتبہ زلزلہ کی شدت 6.9، شہریوں سے مستعد رہنے کی اپیل

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مستعد رہیں۔ اسکولوں اور دفتروں میں سیکورٹی پروٹوکول نافذ کر دیے گئے ہیں۔ انجینئرنگ ٹیموں کو پلوں، عمارتوں اور سڑکوں کی جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

فلپائن کے جنوبی حصہ میں آج ایک بار پھر شدت آمیز زلزلہ نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ فلپائن کے زلزلہ ماہرین نے بتایا کہ جمعہ کو ساحل سے دور سمندر میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا، اور یہ وہی علاقہ ہے جہاں آج صبح 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس بار بھی زلزلہ کا مرکز جنوبی فلپائن کے قریب سمندر کے اندر تھا۔ چند گھنٹوں کے وقفہ پر آئے 2 شدید زلزلوں نے سائنسدانوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ فلپائن ’پیسفک رنگ آف فائر‘ پر واقع ہے، اور یہ وہ خطہ ہے جہاں اکثر آتش فشاں پھٹتے ہیں اور زلزلے بھی آتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فلپائن میں زلزلہ آنا عام بات ہے، لیکن ایک ہی دن میں 2 شدت آمیز زلزلے کسی خطرے کی گھنٹی بھی ہو سکتے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر 6.9 شدت کے جھٹکوں کو سنگین مانا جاتا ہے، اور اسے صبح آئے 7.6 شدت کے زلزلہ کا آفٹر شاک بھی نہیں کہا جا سکتا۔

Published: undefined

بہرحال، سرکاری ایجنسیوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں، لیکن محتاط و مستعد ضرور رہیں۔ یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ اسکولوں اور دفتروں میں سیکورٹی پروٹوکول نافذ کر دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی انجینئرنگ ٹیموں کو پلوں، عمارتوں اور سڑکوں کا معائنہ کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے تاکہ کسی بھی نقصان کا بروقت پتہ لگایا جا سکے۔ آفاتِ سماوی یعنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے نمٹنے والی ایجنسیوں نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال کے لیے اپنا بیگ تیار رکھیں اور ریڈیو یا موبائل کے ذریعے دی جانے والی سرکاری اطلاعات پر دھیان دیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آج صبح فلپائن میں زلزلہ کا جو شدید جھٹکا محسوس کیا گیا تھا، اس نے افرا تفری کا ماحول پیدا کر دیا تھا۔ بوقت صبح زلزلہ کی شدت ریکٹر پیمانے پر 7.6 درج کی گئی تھی، جس کے بعد حکام نے سنامی کی وارننگ جاری کی تھی۔ ساتھ ہی شہریوں کو آفٹر شاکس (زلزلہ کے بعد آنے والے جھٹکوں) کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سسملوجی کے مطابق زلزلہ کا مرکز فلپائن کے ساحلی علاقے دواؤ اورینٹل کے منئے ٹاؤن سے تقریباً 62 کلومیٹر دور سمندر میں تھا۔ یہ زلزلہ زمین کے اندر تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں فالٹ لائن پر آیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined